aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "faqiiro.n"
ہنس نہ اتنا بھی فقیروں کے اکیلے پن پرجا خدا میری طرح تجھ کو بھی تنہا رکھے
بنا کر فقیروں کا ہم بھیس غالبؔتماشائے اہل کرم دیکھتے ہیں
ہم فقیروں کا اس زمانے میںکون ہے غم گسار چپ ہو جا
تمنا درد دل کی ہو تو کر خدمت فقیروں کینہیں ملتا یہ گوہر بادشاہوں کے خزینوں میں
دوستی کا دعویٰ کیا عاشقی سے کیا مطلبمیں ترے فقیروں میں میں ترے غلاموں میں
جس عہد میں لٹ جائے فقیروں کی کمائیاس عہد کے سلطان سے کچھ بھول ہوئی ہے
مندر گئے مسجد گئے پیروں فقیروں سے ملےاک اس کو پانے کے لئے کیا کیا کیا کیا کیا ہوا
فقیروں کو عرفان ہستی نہ ملتاعطا زاہدوں کو عبادت نہ ہوتی
واشد ہوئی نہ دل کو فقیروں کے بھی ملےکھلتی نہیں گرہ یہ کسو کی دعا سے آج
ہم فقیروں کو کچھ تو دو صاحبکچھ نہیں دے سکو تو طعنے دو
جانب شہر فقیروں کی طرح کوہ گراںپھینک دیتا ہے بخارات کو بادل کر کے
کیول فقیروں کو ہے یہ کامیابی حاصلمستی سے جینا اور خوش سارا جہان رکھنا
فقیروں کی جھولی نہ ہوگی تہیہیں بھرپور جب تک خزانے ترے
پڑا رہنے دو اپنے بوریے پر ہم فقیروں کوپھٹی رہ جائیں گی آنکھیں جو مٹھی کھول دی ہم نے
وہی حالات ہیں فقیروں کےدن پھرے ہیں فقط وزیروں کے
میں کیا کہوں فقیروں کو جو کچھ غرور تھااک اک گدائے شہر تھا دارائے لکھنؤ
کسی موسم کی فقیروں کو ضرورت نہ رہیآگ بھی ابر بھی طوفان بھی ساغر سے اٹھا
کبھی تو آؤ کبھی تو بیٹھو کبھی تو دیکھو کبھی تو پوچھوتمہاری بستی میں ہم فقیروں کا حال کیوں سوگوار سا ہے
پہلو تہی نہ کر غم و اندوہ سے اسدؔدل وقف درد کر کہ فقیروں کا مال ہے
مے خانے میں جب ہم سے فقیروں کو نہ پوچھایہ کہتے ہوئے چل دیئے ساقی کا بھلا ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books