aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gadar"
روشنی بانٹتا ہوں سرحدوں کے پار بھی میںہم وطن اس لیے غدار سمجھتے ہیں مجھے
شہر غدار جان لے کہ تجھےایک امروہوی سے خطرہ ہے
سردار ہیں جو آج وہ غدار تھے کبھیجا ان سے ان کے دور اوائل پہ بات کر
یہی جمہوریت کا نقص ہے جو تخت شاہی پرکبھی مکار بیٹھے ہیں کبھی غدار بیٹھے ہیں
وہ صبح و شام مٹی کے قصیدے بھی سناتااور اس نے ہاتھ بھی غدار پر رکھا ہوا تھا
بلا کا قحط ہے سیلاب ہے تعطل ہےکوئی وطن ہے مناظر غدر کے دیکھتے ہیں
عبادت خانہ ہائے کفر و ایماں میں گیا لیکنندا آئی کہ واپس جا یہاں غدار ہیں دونوں
ہم پہ الزام جو غدار وطن کا دھرتےاور ہو سکتے نہیں وہ کوئی بزدل کے سوا
غدر کے پھول سجاتی ہیں ایسے بالوں میںسنبھال سکتی ہوں جیسے بھرے بدن اپنے
خدارا فیضؔ کو اتنی نہیں دولت عطا کرناکہیں ایسا نہ ہو بھائی مرا غدار بن جائے
خدمت کی فکر ہے نہ کسی کا ذرا خیالخادم ہماری قوم کا غدار ہو گیا
کیوں ہمیں لوگ سمجھتے ہیں کہ غدار ہیں ہمروز اول سے وطن تیرے وفادار ہیں ہم
جو بات کہی جب بھی سر دار کہی ہےغدار نہیں صاحب کردار ہیں ہم لوگ
دل کی دلی لٹ گئی اس کے ایوانوں میں غدر مچیخودداری کے مغل شہزادے شہر میں ٹھلیا ڈھوتے ہیں
حیرت زدہ ہے راہیؔ دریا سے احتجاجاًمعصوم قطرہ قطرہ غدار ہو رہا ہے
وہ تو جاں لے کے مسلم ہیں وفاداری میںہم تو سر دے کے بھی غدار نکل آتے ہیں
کچھ تو انسان ہیں جن کو میں برا لگتا ہوںاور کچھ نفرتی غدار سمجھتے ہیں مجھے
حاکم بھی ہیں منصف بھی جو کہتے ہیں سر بزممعصوم ہیں دو چار یہ غدار تو سب ہیں
زندگی کس وقت دھوکا دے دے امبرؔ کیا پتایہ بھی لگتا ہے کسی غدار کی مانند ہے
جن کو وطن سے پیار ہے ان سے بسے یہ ملککچھ لوگ کہہ رہے ہیں کہ غدار بھی رہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books