aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ganiim"
غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگیکہ ہار مان لی لیکن مدد نہیں مانگی
میں نے مانا کہ کچھ نہیں غالبؔمفت ہاتھ آئے تو برا کیا ہے
اگر نہ عہد کیا ہم نے ایک ہونے کاغنیم سب کا یوں ہی بیچتا رہے گا لہو
کچھ وہ غنیم جان بھی ہے مستقل مزاجکچھ میری جاں سے جانے کی عادت نہیں گئی
یہ لوگ خواب بہت کربلا کے دیکھتے ہیںمگر غنیم کو گردن جھکا کے دیکھتے ہیں
چھوڑا نہ کچھ بھی سینے میں طغیان اشک نےاپنی ہی فوج ہو گئی لشکر غنیم کا
غنیم وقت کے حملے کا مجھ کو خوف رہتا ہےمیں کاغذ کے سپاہی کاٹ کر لشکر بناتا ہوں
مصاحبوں میں گھرے ہوں گے ظل سبحانیغنیم شہر کو تاراج کر رہا ہوگا
غنیم بھی کوئی مجھ کو نظر نہیں آتاگھرا ہوا بھی ہوں چاروں طرف سے خطرے میں
کہاں مے خانہ کا دروازہ غالبؔ اور کہاں واعظپر اتنا جانتے ہیں کل وہ جاتا تھا کہ ہم نکلے
گیا تو کچھ نہ رہا میرے پاس جینے کوغنیم تھا وہ جو آیا تھا دوستوں کی طرح
ابھی توقع بنائے رکھنا ابھی امیدیں جگائے رہنابہت گھنا ہے اندھیرا شب کا دلوں کی شمعیں جلائے رہنا
غرور کثرت لشکر نہ میرے کام آیامیں سو رہا تھا کہ شب خوں غنیم مار گیا
کوئی دھول اڑتی تھی راستوں پہ نہ کھل سکاوہ غنیم تھا کہ کمک غبار میں کون تھا
تجربہ کر لے مرے شہر کی سرحد پہ غنیملوح میدان مرا حرف ہیں لشکر میرے
دہائی دیتی ہیں کیسی ہری بھری فصلیںکسی غنیم کی صورت لگان سر پر ہے
یہ پیاس دھوپ سفر دشت اور میں تنہاغنیم وقت کا اک اک حساب جھیل گیا
اے شاہ کربلا مری امداد کو اب آخوش ہے غنیم مجھ سے مری پیاس چھین کر
غیر محفوظ سمجھ کر نہ غنیم آ جائےدوستو! میں نہ سہی خود کو نظر میں رکھنا
سیاہ شب کا غنیم شاید کہ آ گیا روشنی کی زد میںسبھی چراغوں کو جس نے عازمؔ شہید کرنے کی ٹھان لی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books