aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gard-e-malaal"
چھٹی ہے راہ سے گرد ملال میرے لیےکہ جھومتی ہے ہوا ڈال ڈال میرے لیے
چہرے پہ سارے شہر کے گرد ملال ہےجو دل کا حال ہے وہی دلی کا حال ہے
جبین شوق پہ گرد ملال چاہتی ہےمری حیات سفر کا مآل چاہتی ہے
سر پہ ڈالے ہوئے وہ گرد ملال آتا ہےجب اسے میری وفاؤں کا خیال آتا ہے
رخ پہ گرد ملال تھی کیا تھیحاصل ماہ و سال تھی کیا تھی
مرے لوگ خیمۂ صبر میں مرے شہر گرد ملال میںابھی کتنا وقت ہے اے خدا ان اداسیوں کے زوال میں
ایک دم ہو روشنی تو کیا نظر آئے ملالؔکیا سمجھ پاؤں جو سب کچھ ناگہاں معلوم ہو
جہان کہنہ ازل سے تھا یوں تو گرد آلودکچھ ہم نے خاک اڑا کر یہاں غبار کیا
اہل دربار سے بیزار تھا اک تو ہی ملالؔاب ترا سر بھی وہاں سنتے ہیں خم ہے غم ہے
اسے کیسے یاد نہ آئے تو ذرا سوچ توکہ ملالؔ جس سے ترا بدل نہیں بھولتا
تھی غیر صبح و مسا بن ترے مری حالتملول شب سے دنوں سے گلہ گزار تھا میں
اس کے مرنے سے تھوڑی نا قدر حسن گھٹے گیبعد ملالؔ کے اور سنورنا دل چھوٹا مت کرنا
دفتر ہو قرب دوست ہو یا محفل سخنتنہا ہر ایک بزم میں پایا ملالؔ کو
سخت زمیں پرست تھے عہد وفا کے پاسداراڑ کے بلندیوں میں ہم گرد ملال ہو گئے
پیڑ جلتے رہے آوارہ رہی گرد ملالدھوپ نے ابر کی چھاؤں کو چھپائے رکھا
طواف کرتے رہے سب ہی راستے میں مگرہر ایک شخص ہی گرد ملال تک پہنچا
چوں آئینہ دل اپنا کدورت سے صاف رکھگرد ملال اہل صفا کو بری لگے
کسی کے چہرے پہ گرد ملال دیکھتی ہوںخدا کبھی نہ کبھی تو سزائیں دیتا ہے
بہت دبیز ہوئی جا رہی ہے گرد ملالنہ جانے کب یہ دھلے گی وہ کب رلائے گا
خوشا وہ دور کہ جب تھا مسرتوں کا ہجومرخ حیات پہ گرد ملال سے پہلے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books