aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "gardish-e-charKH"
گردش چرخ سے قیام نہیںصبح گھر میں ہوں میں تو شام نہیں
بقول چرخؔ یہاں مستیاں ابھرتی ہیںیہ مے کدہ تو جہان شباب ہے ساقی
میں اندازۂ گردش چرخ کر لوںذرا جھوم کر تم مجھے جام دینا
آج ماضی کے فسانے وہ سنیں گے اے چرخؔمیری برباد امیدوں کے کھنڈر دیکھیں گے
اپنے ہاتھوں کے پلے لوگ جو ہو جائیں خلافان کے اخلاق پہ اے چرخؔ ملال آتا ہے
ستم ہو یا کرم اے چرخؔ کچھ ہومحبت کا میں صدقہ بن گیا ہوں
وہ فقیروں کو نوازیں نہ نوازیں اے چرخؔہم دعا دے کے چلے آئیں گے اپنا کیا ہے
راستہ دیکھتی ہیں شام سے نظریں اے چرخؔوہ نہیں آتے تو ہو جاتی ہیں نم رات گئے
مقصد تھا ملے غم سے نجات اس لیے اے چرخؔاک عمر مری وقف خراجات ہوئی ہے
بکھر کے اڑ گئے اوراق زندگی اے چرخؔاجل کے دوش پہ ہم بھی سوار ہو کے چلے
غم و عشرت کا مرقع ہے یہ دنیا اے چرخؔکبھی کانٹوں کبھی پھولوں پہ بسر ہوتی ہے
جب خطا کرتے تھے اس وقت نہ سوچا اے چرخؔہم سر حشر پشیمان بھی ہو سکتے ہیں
گردش وقت نے میخانے میں دم توڑ دیاجانے کیا چیز پلا دی ترے صہبائی نے
ازل سے چرخؔ طبیعت شگفتہ ہے اپنیجو ملنے آئے وہ باغ و بہار ہو کے چلے
شومیٔ بخت ہے یہ چرخؔ کہ وہ کہتے ہیںمیں مسیحائی کا انداز کہاں سے لاؤں
قدم قدم پہ کیے چرخؔ زندگی نے مذاقسمجھ میں آ نہ سکا قصد زندگی کیا ہے
چرخؔ وہ میکدہ بر دوش گھٹائیں آئیںحرمت توبہ کو خاطر میں نہ لایا جائے
اور کیوں چھیڑتی ہے گردش چرخوہ نظر پھر گئی یہ کیا کم ہے
جنہیں اپنا کبھی کہتے تھے ہم ان کو ہی بیگانہبہ فیض گردش چرخ کہن کہنا ہی پڑتا ہے
کیا ہے تقصیر جو ہم کو تجھ سےگردش چرخ جدا رکھتی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books