aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ghutaa"
تمام عمر مرا دل اسی دھوئیں میں گھٹاوہ اک چراغ تھا میں نے اسے بجھایا ہے
مصلحت کوشئ احباب سے دم گھٹتا ہےکسی جانب سے کوئی نعرۂ یاہو آئے
دم گھٹا جاتا ہے افسردہ دلی سے یاروکوئی افواہ ہی پھیلاؤ کہ کچھ رات کٹے
ضبط کرتا ہوں تو گھٹتا ہے قفس میں مرا دمآہ کرتا ہوں تو صیاد خفا ہوتا ہے
دم گھٹا جا رہا ہے سینے میںکوئی بجھتا ہوا دیا ہوگا
ایسے ہنگامہ محشر میں تو دم گھٹتا ہےباتیں کچھ کرنی ہیں اس بار کہیں اور چلیں
شراب عشق فقط اک ذرا سی چکھی تھیبڑا سرور گھٹا مدتوں خمار رہا
اے فلک چھوڑ دے بے یار و مددگار ہمیںدم گھٹا جاتا ہے اب تیری نگہبانی سے
آہستہ چلنے میں اب دم گھٹتا ہےٹھہروں گا تو سانس مری رک جائے گی
گھٹا گھٹا سا نہ رہ تجربوں کے محبس میںصریر وقت کی راہوں سے تو کتاب میں آ
یہ سانسیں تیرے بغیر چپ ہیںترے بنا دم گھٹا کرے گا
نہ کروں یاد میں تجھ کو تو یہ دم گھٹتا ہےتیری چاہت مجھے اس موڑ پہ لے آئی ہے
جفائیں ہوتی ہیں گھٹتا ہے دم ایسا بھی ہوتا ہےمگر ہم پر جو ہے تیرا ستم ایسا بھی ہوتا ہے
گھر میں تو اس ماحول کا میں عادی ہوں لیکنبازاروں کی ویرانی سے دم گھٹتا ہے
گھٹا جاتا ہے دم رخصت ہوا کونیہ دنیا گرد ہے کس کے سفر کی
سودائے دل و دیں یا سودائے دل و دنیاعاشق کو تو دونوں میں گھاٹا نظر آتا ہے
اس خاکدان دہر میں گھٹتا اگر ہے دممقدور ہو تو آگ لگا دے ہوا نہ مانگ
اپنے اندر ہی گھٹا رہنے لگا ہوں اب توتیرے غم میں ابھی رونے کی نزاکت نہیں ہے
صبح کا دل کہیں نہیں لگتاشام کا دم گھٹا سا رہتا ہے
دم گھٹا جاتا ہے اس رات کی تاریکی میںکوئی بستی ہی جلاؤ کہ ہنسی آ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books