aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "guldaan-e-siyaasat"
پھول تازہ ہی سہی گلدان میںدرد کمرے میں پرانا آ گیا
اہل دانش ہوئے ارباب سیاست کے مریدایسی پستی پہ مرے دل میں چھری لگتی ہے
نہیں شاعر سیاست داں ہے اس کوشعور بادہ و ساغر نہیں ہے
گرد اڑائی جو سیاست نے وہ آخر دھل گئیاہل دل کی خاک میں بھی زندگی پائی گئی
یہ سستی لذتوں سستی سیاست کے پجاری ہیںہمیں احباب کا سودائے خام اچھا نہیں لگتا
معلوم تو ہو غوطہ زن بحر سیاستتخریب سے تعمیر میں ڈھل کیوں نہیں سکتے
اس تماشائے اہل سیاست کو آپدیکھ سکتے ہیں بس بارہا دیکھیے
شریک بزم سیاست ہیں کچھ برے چہرےذرا قریب تو آؤ کہ روشنی کم ہے
میں پیروی اہل سیاست نہیں کرتااک راستہ ان سب سے جدا چاہئے مجھ کو
دین و معاشیات و سیاست کے پیشواذہنوں میں تیرگی تو اداؤں میں روشنی
ہم نے بساط علم و سیاست تو جیت لیدامن کو سی رہے ہیں مگر آستیں سے ہم
حقیقتوں کو فسانوں میں جب سے الجھایافریب و مکر و سیاست کو اعتبار ملا
سمجھ سکے نہ وہ اب تک ہواؤں کے رخ کومزاج اہل سیاست ہے کیا کیا جائے
واں اعتماد مشق سیاست کی حد نہ تھییاں اعتبار نالۂ دل بے حساب تھا
حلقۂ دام سیاست خم گیسوئے بتاںہر طرف دام بچھا دل کی گرفتاری کا
یہ کبھی کبھی عنایت ہے بمنزل سیاستکہ جفائیں سہنے والا کہیں ہو نہ جائے عادی
ملتی نہ چراگاہ سیاست میں اگر گھاسمیدان ظرافت میں تو چرتا کوئی دن اور
سلسلہ ہائے سیاست ہیں سلاسل توڑ دےبت تراشے ہیں یہ سب تو نے ہی جاہل توڑ دے
یہ جلوہ گہہ گلشن ایجاد کا عالماک امر مشیت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے
جب سے وہ اہل سیاست میں ہوئے ہیں شاملکچھ عدو کے ہیں تو کچھ میرے طرف دار سے ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books