aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-azal"
جلوۂ حسن ازل دیدۂ بینا مجھ سےجانے کیا سوچ کے پھر کر لیا پردہ مجھ سے
حسن ازل کا جلوہ ہماری نظر میں ہےجو طور پر ہوا تھا دل دیدہ ور میں ہے
اے حسن ازل تیری کیا شان نرالی ہےدیکھا تو جلالی ہے سمجھا تو جلالی ہے
حسن ازل نے پہلے ہمیں جلوہ گر کیادنیائے ہست و بود سے پھر بے خبر کیا
خود قلب مرا جلوہ گہ حسن ازل ہےاے ضبطؔ میں جویائے صنم خانہ نہیں ہوں
وہ اور ہوں گے جنہیں ہے نجات کی خواہششہید حسن ازل کو ہے آرزو تیری
میری ہی آنکھوں پہ غفلت کا پڑا تھا پردہشاہد حسن ازل مجھ سے ہوا تھا نہ جدا
جلوۂ حسن ازل تھے وہ دیارجن کے اب نام و نشاں یاد نہیں
جو بار حسن ازل کوہ طور سہہ نہ سکےقبول اس کو مرا قلب پاکباز کرے
دیکھا تمہاری شکل میں حسن ازل کی ضوسجدہ تمہارے در پہ ہوا ہے روا مجھے
میں تیرے سامنے تنہا کھڑا ہوں حسن ازلشعور خلق سے ہٹ کر کلام کر مجھ میں
تاجؔ ہے بندہ ترا حسن ازلکیا بھلا اس سے بھی پردہ چاہئے
تو اے حسن ازل تجھ سے اجازت چاہتا ہوں میںاجازت چاہتے ہیں اب مرے جذبات بوسے کی
حسن ازل ہے آج بھی جلوہ فگن عروجؔحسن ازل کے لاکھ غزل خواں گزر گئے
کچھ ایسا پرتو حسن ازل نے کر دیا روشنقیامت تک تو اب ذروں کی تابانی نہیں جاتی
دیکھتا ہوں ہر کہیں حسن ازل کا انعکاسذرہ ذرہ غیرت خورشید ہے میرے لیے
خاک زندہ گر کرے حسن ازل کی آرزودرمیاں رہتا نہیں پھر کوئی بھی تار حجاب
ہم سر طور بھی پہنچے مگر اے حسن ازلتیرے ملنے کا نہ پھر بھی کوئی امکان ہوا
آئینۂ عرفاں میں جب حسن ازل دیکھاہر برگ کی جنبش میں تقدیر نظر آئی
وہی ہے تاب و تواں عشق کا زمانے میںکرشمے آج بھی حسن ازل کے دیکھیں تو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books