aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "husn-e-javaanii"
تمکنت حسن و جوانی پہ سزاوار نہیںحسن کیا چیز ہے خود عمر وفادار نہیں
پاؤں جب جذب محبت کے نکل آئیں گےوادیٔ حسن و جوانی میں خلل آئیں گے
حسن اخلاق بھی ہے حسن جوانی کی طرحجھک گئی ہیں تری آنکھیں جو حیا آئی ہے
یار کی حسن جوانی کا میں دیوانہ ہوںخط رخسار ہے محضر مری رسوائی کا
اڑ گئے حسن و جوانی کے پرندے کب کےہاں تصور میں خد و خال بچا رکھے ہیں
کہیں ہو تازگیٔ گل کہیں باد صبا تم ہومری جاں گلشن حسن و جوانی کی فضا تم ہو
سوال عشق و جنوں پر زباں سے آپ اپنیجواب حسن و جوانی سنائیں بسم اللہ
نہ اب وہ حسن و جوانی نہ تمکنت نہ غرورمصیبتوں میں وہ خود مبتلا مصیبت ہے
حسن و جوانی دونوں فانیایک فسانہ ایک کہانی
مد بھرے نین یہ اور حسن و جوانی کا نکھارآئنہ دیکھ کے آج آپ بھی حیراں کیوں ہیں
بشر کے دیدۂ دل پر حجاب غفلت ہےفریب حسن و جوانی سمجھ سکو تو کہوں
چلو اچھا ہی ہوا مفت لٹا دی یہ جنسہم کو ملتا صلۂ حسن نظر ہی کتنا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
ہو سکا پھر بھی نہ اس کے حسن رنگیں کا بیاںشہر فکر و فن سے تشبیہات ہم لائے بہت
رضاؔ نے دل کو سجا کر ترے تصور سےجہان حسن میں اک حسن دو جہاں دیکھا
خلاق حسن و عشق بڑا دل نواز ہےتخلیق شمع ہوتے ہی پروانہ بن گیا
اس طرح کر رہے ہیں رضاؔ کا وہ تذکرہخالی نہیں ہے طنز سے حسن کلام تک
معرکہ آرا ہوئے تھے حسن و عشقبیچ میں دل آ گیا مارا گیا
جو حسن منظر ہے کینوس پر وہ رنگریزی نہیں برش کی تو اور کیا ہےاب اس سے آگے کوئی نظر جس جہان معنی کو ڈھونڈھتی ہے وہ شاعری ہے
ہم تو اکثر خون روئے ہیں جوانی میں نریشؔاور ہوں گے جن کے ہے عہد جوانی سازگار
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books