aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ifriit"
ہم مچھیروں سے پوچھو سمندر نہیں ہے یہ عفریت ہےتم نے کیا سوچ کر ساحلوں سے بندھی کشتیاں کھول دیں
نہ مچا شور امنڈتے ہوئے دریا میرےورنہ عفریت سمندر کے یہ کھا لیں گے تجھے
ظلم کے عفریت نے شہروں کو ویراں کر دیایوں تو بربادی جہاں میں ابتدا سے کم نہ تھی
خوف کا عفریت سانسیں لے رہا تھا دشت میںرات کے چہرے پہ سناٹے کی دہشت چھائی تھی
خوف کے عفریت نے حملہ کیا تو ہر طرفچھا گیا گہرا اندھیرا روشنی کے شہر میں
عقب میں حادثۂ صبح و شام کے عفریتجلو میں گردش ایام کے نقیب چلے
عفریت خانہ سا ہوا جز گھر ترے پریرہتا ہے ڈر سا اب در و دیوار دیکھ کر
ایک عفریت کہ شعلوں کو نگل سکتی ہےبند ہے نیام میں تلوار نکل سکتی ہے
کوئی عفریت گزرا ہے ادھر سےیہاں لاشیں تو ہیں قاتل نہیں ہے
زندہ ہے بھوک آج بھی عفریت کی طرحتیر و تفنگ و لشکر و خنجر تمام شد
سحر کی حور کے کیا کیا نے دیکھے خواب دنیا نےمگر تعبیر جب ڈھونڈی وہی عفریت شام آیا
حالات کے پالے ہوئے عفریت کے ہاتھوںسینے میں کبھی سانس کبھی دل نہیں ٹھہرا
ہزار رنج و مصائب تھے اور میں تنہاغم و الم کے یہ عفریت کھا گئے مجھ کو
ہر موڑ پہ بیٹھے ہیں عفریت دہن کھولےیہ کون سی منزل ہے یہ کون سے رستے ہیں
جسم پر ہے کون سے عفریت کا سایہ سواربھاگتا ہے سر سے دھڑ جیسے کہ سر کچھ بھی نہیں
پکے ہوئے سینے سے رستا کالا زہریہ عفریت تو کچی جوانی کھا جائے گا
رات کے عفریت نے شب خون مارا بے طرحکاروان صبح زنجیر دعا میں قید تھا
جمہوری حکومت جسے سمجھے تھے پری ہمعفریت کی صورت ہے جدھر دیکھ رہے ہیں
عفریت شب تار نے لب کھولے ہیں کیا کیاخاموشیٔ صحرا سے اٹھے کوئی صدا پھر
رات کو آئیں گے عفریت مجسم بن کریہ اجالے میں جو دیوار پہ سائے ہیں ابھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books