aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jaam-e-sifaal-o-jaam-e-jam"
جام سفال و جام جم کچھ بھی تو ہم نہ بن سکےاور بکھر بکھر گئے کوزہ گروں کے درمیاں
لا پھر اک بار وہی بادہ و جام اے ساقیہاتھ آ جائے مجھے میرا مقام اے ساقی
جو مست جام بادۂ عرفاں نہ ہو سکاوہ جانور ہی رہ گیا انساں نہ ہو سکا
یہ منتر بھی پرانے جام جم بھیبہت دیکھے ہیں یہ نقش قدم بھی
بزم سے آخر شب ہے سفر جام شرابشام غربت ہوئی ساقی سحر جام شراب
خراب عکس ہیں شیشہ بدست کیوں ساقیقصور بادۂ جام سفال پوچھوں گا
ساغر سفالیں کو جام جم بنایا ہےپھیل کر مرے دل نے ''میں'' کو ''ہم'' بنایا ہے
اس کی جام جم آنکھیں شیشۂ بدن میرااس کی بند مٹھی میں سارا بانکپن میرا
سب کے ہاتھوں پہ تھا شب بھر سفر جام شرابہر خط دست بنا رہ گزر جام شراب
بادہ و جام و پیر مے خانہمیرا دل ہے انہیں کا دیوانہ
کچھ اپنے کام نہیں آوے جام جم کی کتابکفایت اپنے کو بس ایک اپنے غم کی کتاب
پتہ رقیب کا دے جام جم تو کیا ہوگاوہ پھر اٹھائیں گے جھوٹی قسم تو کیا ہوگا
حقارت سے نہ دیکھو دل کو جام جم بھی کہتے ہیںاسی خاک تپاں کو فاتح عالم بھی کہتے ہیں
کب حقیقت وہ بھلا دنیا میں جام جم کی ہےجو تمہارے میکدے میں میری چشم نم کی ہے
جام جم مانگے نہ جمشید کا ساغر مانگےلطف کی ایک نظر یہ دل مضطر مانگے
موجوں کا عکس ہے خط جام شراب میںیا خون اچھل رہا ہے رگ ماہتاب میں
ترک جام و سبو نہ کر پائےاس لیے ہم وضو نہ کر پائے
موسم گل ہے نہ دور جام و صہبا رہ گیالے گئی سب کو جوانی میں اکیلا رہ گیا
کیا سبب ہے کہ تری بزم میں اے جان حیاتجب بھی آتے ہیں مرے حصے میں غم آتے ہیں
رواج جام و سبو سے بچا بچا کے پلاپلانے والے نظر سے نظر ملا کے پلا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books