aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalva-gah"
دل جلوہ گاہ صورت جانانہ ہو گیاشیشہ یہ ایک دم میں پری خانہ ہو گیا
ازل میں ہو نہ ہو یہ جلوہ گاہ روئے جاناں تھاکہ صبح حشر بھی خورشید کا آئینہ لرزاں تھا
غم ترا جلوہ گہہ کون و مکاں ہے کہ جو تھایعنی انسان وہی شعلہ بجاں ہے کہ جو تھا
ہاں بنا اپنی جلوہ گاہ مجھےلوگ تیرا کہیں گواہ مجھے
اب کون پھر کے جائے تری جلوہ گاہ سےاو شوخ چشم پھونک دے برق نگاہ سے
مجھ کو کہاں یہ ہوش تری جلوہ گاہ میںجلوے میں ہے نگاہ کہ جلوہ نگاہ میں
صوفی نہ خانقاہ میں نے رند دیر میںمجمع ہے اک جہاں کا تری جلوہ گاہ میں
اول تو جلوہ گاہ میں دل کی بساط کیادل ہے جنوں نواز تو پھر احتیاط کیا
اب امتیاز جلوہ گہہ و جلوہ گر کہاںمیری نظر میں پردۂ شمس و قمر کہاں
یہ جلوہ گاہ ناز تماشائیوں سے ہےرونق جہاں کی انجمن آرائیوں سے ہے
جلوہ گاہ دل میں مرتے ہی اندھیرا ہو گیاجس میں تھے جلوے ترے وہ آئنہ کیا ہو گیا
حریم ناز کہاں جلوہ گاہ یار کہاںتڑپ رہی ہے کوئی برق بار بار کہاں
دل ہے حقیقت آشنا جلوہ گہہ مجاز میںحسن ازل ہے مستتر عشق کی سوز و ساز میں
کسی جلوہ گاہ مجاز میں کہیں رہ گیامیں ترے بدن کی نماز میں کہیں رہ گیا
چمکے ہیں سب کے بخت تری جلوہ گاہ میںواں کچھ نہیں تمیز سفید و سیاہ میں
یہ دل ہی جلوہ گاہ ہے اس خوش خرام کادیکھا تو صرف نام ہے بیت الحرام کا
ہوش نہیں ہے دوش کا جلوہ گہہ نماز میںسر ہی کا کچھ پتہ نہیں سجدۂ بے نیاز میں
یوں ہی کب جلوہ گہہ یار ملے ہے یارومنزل عشق سر دار ملے ہے یارو
چشم یقیں سے دیکھیے جلوہ گہ صفات میںحسن ہی حسن ہے تمام عشق کی کائنات میں
وہ جلوہ گاہ ناز میں جس وقت آ گئےناز و ادا سے ہوش سبھی کے اڑا گئے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books