aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "jalva.o.n"
عشق کی آگ نے جلووں کو جواں رکھا ہےلوگ باقی ہیں ابھی ناز اٹھانے والے
حسرت دید نہ شرمندۂ تکمیل ہوئیتیرے جلووں نے کہاں ہوش ٹھکانے رکھا
تمہارے حسن کے جلووں کی شوخیاں توبہنظر تو آتے نہیں دل پہ چھائے جاتے ہیں
جلووں سے بہت نزدیک ہو تماے بو الہوسو دامن پہ نظر
قید نظارہ سے جلووں کو نکلنے نہ دیادوستوں کی یہ وسیع النظری تو دیکھو
جس کے جلووں نے ازل سے مضطرب رکھا مجھےوہ تو میرے سامنے بھی آج تک آیا نہیں
کہاں چراغ جلائیں کہاں گلاب رکھیںچھتیں تو ملتی ہیں لیکن مکاں نہیں ملتا
وہ پل کہ جس میں محبت جوان ہوتی ہےاس ایک پل کا تجھے انتظار ہے کہ نہیں
سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہےاس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے
مدت سے کوئی آیا نہ گیا سنسان پڑی ہے گھر کی فضاان خالی کمروں میں ناصرؔ اب شمع جلاؤں کس کے لیے
تیرے جلووں میں گھر گیا آخرذرے کو آفتاب ہونا تھا
بخشے ہے جلوۂ گل ذوق تماشا غالبؔچشم کو چاہیے ہر رنگ میں وا ہو جانا
ارے او جفاؤں پہ چپ رہنے والوخموشی جفاؤں کی تائید بھی ہے
ہے کچھ ایسا کہ اس کی جلوت میںہمیں اپنی کمی سے خطرہ ہے
شوخ ہو جاتی ہے اب بھی تری آنکھوں کی چمکگاہے گاہے ترے دلچسپ جوابوں کی طرح
خلوت کی گھڑی گزری جلوت کی گھڑی آئیچھٹنے کو ہے بجلی سے آغوش سحاب آخر
کمزوریٔ نگاہ نے سنجیدہ کر دیاجلووں سے چھیڑ چھاڑ کی عادت نہیں رہی
عمر جلووں میں بسر ہو یہ ضروری تو نہیںہر شب غم کی سحر ہو یہ ضروری تو نہیں
دل سے اٹھا لطف جلوہ ہائے معانیغیر گل آئینۂ بہار نہیں ہے
جب تک الٰہی جسم میں جان حزیں رہےنظریں مری جوان رہیں دل حسیں رہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books