aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ji.e.n"
اب اس کے شہر میں ٹھہریں کہ کوچ کر جائیںفرازؔ آؤ ستارے سفر کے دیکھتے ہیں
آج ہم دار پہ کھینچے گئے جن باتوں پرکیا عجب کل وہ زمانے کو نصابوں میں ملیں
یوں ہی مر مر کے جئیں وقت گزارے جائیںزندگی ہم ترے ہاتھوں سے نہ مارے جائیں
کتنا جئیں کہاں سے جئیں اور کس لئےیہ اختیار ہم پہ ہے تقدیر پر نہیں
تمہیں بتاؤ یہاں کس طرح جئیں ہم لوگتمہارے شہر میں غزلوں کی اک دکاں بھی نہیں
دھوپ کی ہر سانس گنتے شام تک جو آ گئےچھاؤں میں وہ کیا جئیں جینے کی عادت کے بغیر
ہوئی جن سے توقع خستگی کی داد پانے کیوہ ہم سے بھی زیادہ خستۂ تیغ ستم نکلے
وہ جئیں کیا جنہیں جینے کا ہنر بھی نہ ملادشت میں خاک اڑاتے رہے گھر بھی نہ ملا
دل نہ مانا جئیں کہکشاں چھوڑ کرجا کے بستے کہاں خانداں چھوڑ کر
چپ رہو کیوں مزاج پوچھتے ہوہم جئیں یا مریں تمہیں کیا ہے
ہم جئیں یا کہ مریں کچھ نہیں غم شوق سے آپمسند ناز پہ فرمائیے اعزاز سے رمز
کیا غم کے ساتھ ہم جئیں اور کیا خوشی کے ساتھجو دل کو دے سکون گزر ہو اسی کے ساتھ
ٹک دیکھ لیں چمن کو چلو لالہ زار تککیا جانے پھر جئیں نہ جئیں ہم بہار تک
جی یہ کرے ہے آج کہ تنہا جئیں مریںکب میرے اضطراب کا یہ رنگ ڈھنگ تھا
تو زندگی کو جئیں کیوں نہ زندگی کی طرحکہیں پہ پھول کہیں پر شرر بناتے ہوئے
سوچتے ہیں کہ بلبلہ ہو جائیںچند لمحے جئیں فنا ہو جائیں
اس ڈھب سے جئیں سینوں کے شرر جھونکوں میں گھلیں قدروں میں تلیںکاوش ہے کوئی مشکل تو یہی کوشش ہے کوئی ممکن تو یہی
اب درد کے مارے کیسے جئیںاور رستہ نہیں مر جانے کا
نہیں چارہ تو ہے تہذیب اسی میں اے جاںآج مر جائیں طبیبوں سے اجازت لے کر
کل جئیں یا نہ جئیں آج ترے جانے پروقت مر مر کے گزارا ہے خدا خیر کرے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books