aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kandhaa"
دیکھ لے میری میت کا منظر لوگ کاندھا بدلتے چلے ہیںایک تیری بھی ڈولی چلی ہے کوئی کاندھا بدلتا نہیں ہے
اپنے ماں باپ کو کاندھا بھی نہیں دے پایاجو یہ کہتا تھا انہیں ساری کمائی دوں گا
تمہارے بعد اب جس کا بھی جی چاہے مجھے رکھ لےجنازہ اپنی مرضی سے کہاں کاندھا بدلتا ہے
پینس میں گزرتے ہیں جو کوچے سے وہ میرےکندھا بھی کہاروں کو بدلنے نہیں دیتے
اس کی کاکل ہے بری مان کہا اے افعیدیکھیو اس سے تو کاندھا نہ رگڑ کر چلنا
اٹھانا خود ہی پڑتا ہے تھکا ٹوٹا بدن فخریؔکہ جب تک سانس چلتی ہے کوئی کندھا نہیں دیتا
بس یہی سوچ کے کرنے لگے ہجرت آنسواپنی لاشوں کے مقابل یہاں کاندھا کم ہے
پیٹھ پیچھے سے اگر وار نہ کرتا ساحرؔاپنے دشمن کے جنازے کو میں کندھا دیتا
دیا میرے جنازے کو جو کاندھا اس پری رو نےگماں ہے تختۂ تابوت پر تخت سلیماں کا
چاہتوں کی انگلیوں نے اس کا کاندھا چھو لیاسونے چاندی موتیوں کا ہار چھوٹا پڑ گیا
کندھا دیتے چل رہے ہیں راستے والوں کو بھی ہماپنی میت کو بھی ہم کس شان سے لے جا رہے ہیں
دشت کاندھا تھپک رہا ہے مراخاک دریا اڑا کے آیا ہوں
اٹھی ہے گردش دوراں کی میتگھٹا کاندھا لگاتی جا رہی ہے
گھر بار کا میں بوجھ اٹھاتے ہوئے چلیکاندھے سے کاندھا سب کے ملاتے ہوئے چلی
کوئی احساس جب کاندھا چھوئے توخوشی سے اگلے ہی پل رو پڑی ہے
ہوا کھلانی تھی دنیا کی میری میت کواٹھانے والے جو کاندھا بدل بدل کے چلے
کاندھا دینے والے سارے مردہ لوگزندہ ہو کر لوٹے ہیں شمشانوں سے
بڑے ہی ناز سے لایا گیا ہوںمیں کاندھا دے کر اٹھوایا گیا ہوں
تم نے کاندھا نہ دیا لاش کو میری نہ سہیایک ٹھوکر ہی مری جان لگاتے جاتے
کیسے افسوس نہ ہو لاش نہ مل پانے کامیں اسے سانس نہیں کاندھا تو دے سکتا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books