aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "karte"
کیوں نہ چیخوں کہ یاد کرتے ہیںمیری آواز گر نہیں آتی
کرتے ہیں جس پہ طعن کوئی جرم تو نہیںشوق فضول و الفت ناکام ہی تو ہے
انہیں صفات سے ہوتا ہے آدمی مشہورجو لطف عام وہ کرتے یہ نام کس کا تھا
آگے اس متکبر کے ہم خدا خدا کیا کرتے ہیںکب موجود خدا کو وہ مغرور خود آرا جانے ہے
رکے تو گردشیں اس کا طواف کرتی ہیںچلے تو اس کو زمانے ٹھہر کے دیکھتے ہیں
آپ کا اعتبار کون کرےروز کا انتظار کون کرے
عمر ہرچند کہ ہے برق خرامدل کے خوں کرنے کی فرصت ہی سہی
یہ لوگ تذکرے کرتے ہیں اپنے لوگوں کےمیں کیسے بات کروں اب کہاں سے لاؤں اسے
ہاتھ چھوٹیں بھی تو رشتے نہیں چھوڑا کرتےوقت کی شاخ سے لمحے نہیں توڑا کرتے
جو تجھ بن نہ جینے کو کہتے تھے ہمسو اس عہد کو اب وفا کر چلے
تم تنہا دنیا سے لڑو گےبچوں سی باتیں کرتے ہو
دل کی تکلیف کم نہیں کرتےاب کوئی شکوہ ہم نہیں کرتے
جمع کرتے ہو کیوں رقیبوں کواک تماشا ہوا گلہ نہ ہوا
تمہاری یاد کے جب زخم بھرنے لگتے ہیںکسی بہانے تمہیں یاد کرنے لگتے ہیں
تمہیں اس سے محبت ہے تو ہمت کیوں نہیں کرتےکسی دن اس کے در پہ رقص وحشت کیوں نہیں کرتے
تھک گیا میں کرتے کرتے یاد تجھ کواب تجھے میں یاد آنا چاہتا ہوں
ترے غم کو جاں کی تلاش تھی ترے جاں نثار چلے گئےتری رہ میں کرتے تھے سر طلب سر رہ گزار چلے گئے
جب اس کی تصویر بنایا کرتا تھاکمرا رنگوں سے بھر جایا کرتا تھا
جو تمہاری طرح تم سے کوئی جھوٹے وعدے کرتاتمہیں منصفی سے کہہ دو تمہیں اعتبار ہوتا
رات بھر باتیں کرتے ہیں تارےرات کاٹے کوئی کدھر تنہا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books