aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kaunii"
کون روتا ہے کسی اور کی خاطر اے دوستسب کو اپنی ہی کسی بات پہ رونا آیا
آہ کو چاہیے اک عمر اثر ہوتے تککون جیتا ہے تری زلف کے سر ہوتے تک
اگر تلاش کروں کوئی مل ہی جائے گامگر تمہاری طرح کون مجھ کو چاہے گا
اسے کون دیکھ سکتا کہ یگانہ ہے وہ یکتاجو دوئی کی بو بھی ہوتی تو کہیں دو چار ہوتا
کون سی بات ہے تم میں ایسیاتنے اچھے کیوں لگتے ہو
رہا نہ دل میں وہ بے درد اور درد رہامقیم کون ہوا ہے مقام کس کا تھا
یہ کون لوگ ہیں موجود تیری محفل میںجو لالچوں سے تجھے مجھ کو جل کے دیکھتے ہیں
منتظر کس کا ہوں ٹوٹی ہوئی دہلیز پہ میںکون آئے گا یہاں کون ہے آنے والا
غالبؔ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیںروئیے زار زار کیا کیجیے ہائے ہائے کیوں
فاختہ کی مجبوری یہ بھی کہہ نہیں سکتیکون سانپ رکھتا ہے اس کے آشیانے میں
لے گیا چھین کے کون آج ترا صبر و قراربے قراری تجھے اے دل کبھی ایسی تو نہ تھی
نئی عمروں کی خود مختاریوں کو کون سمجھائےکہاں سے بچ کے چلنا ہے کہاں جانا ضروری ہے
کون اس گھر کی دیکھ بھال کرےروز اک چیز ٹوٹ جاتی ہے
تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقوتا حد نظر ایک بیابان سا کیوں ہے
دل فسردہ تو ہوا دیکھ کے اس کو لیکنعمر بھر کون جواں کون حسیں رہتا ہے
باندھ کر سنگ وفا کر دیا تو نے غرقابکون ایسا ہے جو اب ڈھونڈ نکالے مجھ کو
کس کا کعبہ کیسا قبلہ کون حرم ہے کیا احرامکوچے کے اس کے باشندوں نے سب کو یہیں سے سلام کیا
عمر بھر کون نبھاتا ہے تعلق اتنااے مری جان کے دشمن تجھے اللہ رکھے
آپ کا اعتبار کون کرےروز کا انتظار کون کرے
کون زمانے بھر کی ٹھوکریں کھا کر خوش ہےدرد کسی کو پیارا کیسے ہو سکتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books