aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "khoshaa"
زہے وہ دل جو تمنائے تازہ تر میں رہےخوشا وہ عمر جو خوابوں ہی میں بہل جائے
ہمیں تو اپنے دل کی دھڑکنوں پہ بھی یقیں نہیںخوشا وہ لوگ جن کو دوسروں پہ اعتبار ہے
کسی ایسے شرر سے پھونک اپنے خرمن دل کوکہ خورشید قیامت بھی ہو تیرے خوشہ چینوں میں
لگا رہا ہوں مضامین نو کے پھر انبارخبر کرو مرے خرمن کے خوشہ چینوں کو
اسی امید پر ہم طالبان درد جیتے ہیںخوشا درد دے کہ تیرا اور درد لا دوا ہوگا
اے خوشا عزم جواں ذوق سفر جوش طلبحادثے بڑھ نہ سکے اپنے قدم سے آگے
شرح ہنگامۂ ہستی ہے زہے موسم گلرہبر قطرہ بہ دریا ہے خوشا موج شراب
یہ خوشہ چینی خوان انیسؔ ہے ارشدؔنمک نمط جو مرے شعر میں فصاحت ہے
ہے اے سراجؔ ہر شب مہتاب رو کے غم میںآنسو کا میرے جھمکا جیوں خوشۂ ثریا
جو خوشہ تھا صد خرمن برق تھا یاںجلایا ہوا ہوں میں حاصل کا اپنے
اشارہ کرنے لگے ہیں بھنور کے ہاتھ ہمیںخوشا کہ پھر دل دریا میں اشتعال آیا
وہ سزا دو کہ سب کو عبرت ہوبچ گیا ہے یہ خوشہ چینوں میں
مری وفاؤں کا ہے اعتراف میرے بعدخوشا نصیب مجھے کھو کے پا رہا ہے کوئی
ابن آدم خوشۂ گندم پہ ہے مائل بہ جنگیہ نہ ہے مسجد کا قصہ اور نہ بت خانوں کی بات
اگر وہ شعلہ رو پوچھے مرے دل کے پھپھولوں کوتو اس کے سامنے اک خوشۂ انگور لے جانا
ان زمینوں ہی پہ کیا خوشۂ گندم کے لیےآسمانوں سے چلا آیا ہوں سازش کرتا
جب بھی بادل بارش لائے شوق جزیروں سےخوشہ خوشہ حرف کی بیلیں بھر گئیں ہیروں سے
آدم اس دام میں پھنسا سوداؔرکھے دانے سے خوشہ چیں اخلاص
اس کان کے جھمکے کی لٹک دیکھ لی شایدہر خوشہ اسی تاک میں رہتا ہے عنب کا
جس کی نیت میں دغا ہے آپ ہوتا ہے خرابخوشۂ گندم کو دیکھو کب سے داتا دان ہے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books