aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "kul"
ڈرے کیوں میرا قاتل کیا رہے گا اس کی گردن پروہ خوں جو چشم تر سے عمر بھر یوں دم بدم نکلے
یہ زلف اگر کھل کے بکھر جائے تو اچھااس رات کی تقدیر سنور جائے تو اچھا
رازوں کی طرح اترو مرے دل میں کسی شبدستک پہ مرے ہاتھ کی کھل جاؤ کسی دن
کھل گئے شہر غم کے دروازےاک ذرا سی ہوا کے چلتے ہی
یقیں یہ ہے حقیقت کھل رہی ہےگماں یہ ہے کہ دھوکے کھا رہا ہوں
رہا کرتے ہیں قید ہوش میں اے وائے ناکامیوہ دشت خود فراموشی کے چکر یاد آتے ہیں
نیند آ جائے تو کیا محفلیں برپا دیکھوںآنکھ کھل جائے تو تنہائی کا صحرا دیکھوں
کیا حسیں خواب محبت نے دکھایا تھا ہمیںکھل گئی آنکھ تو تعبیر پہ رونا آیا
جوئے خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شام فراقمیں یہ سمجھوں گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیں
کوئی دھوکا نہ کھا جائے میری طرحایسے کھل کے نہ سب سے ملا کیجیے
پرائی نیند میں سونے کا تجربہ کر کےمیں خوش نہیں ہوں تجھے خود میں مبتلا کر کے
اندر کا زہر چوم لیا دھل کے آ گئےکتنے شریف لوگ تھے سب کھل کے آ گئے
کیوں کھل گئے لوگوں پہ مری ذات کے اسراراے کاش کہ ہوتی مری گہرائی ذرا اور
برسے بغیر ہی جو گھٹا گھر کے کھل گئیاک بے وفا کا عہد وفا یاد آ گیا
شاید تمہارے آنے سے یہ بھید کھل سکےحیران ہیں کہ آج نئی بات کیا کریں
اے دل بے قرار چپ ہو جاجا چکی ہے بہار چپ ہو جا
کھل کے ملنے کا سلیقہ آپ کو آتا نہیںاور میرے پاس کوئی چور دروازہ نہیں
نوحے فصیل ضبط سے اونچے نہ ہو سکےکھل کر دیار سنگ میں رویا نہ تو نہ میں
نظر انداز کر مجھ کو ذرا سا کھل کے جینے دےکہیں ایسا نہ ہو تیری نگہبانی سے مر جاؤں
یہ وہ ماجرائے فراق ہے جو محبتوں سے نہ کھل سکاکہ محبتوں ہی کے درمیاں سبب جفا کوئی اور ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books