aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "liTaa"
لٹا دے نیند کے بستر پہ اے راتمیں دن بھر اپنی پلکوں پر رہا ہوں
لٹا کے سینے پہ چنچل کو پیار سے ہر دممیں گدگداتا تھا ہنس ہنس وہ ضعف کھوتا تھا
مانگنے قرض نکل جاتا ہوں ہم سایوں سےاور بستر پہ سوالی کو لٹا دیتا ہوں
اجل بولی یہ تربت میں لٹا کربہت جاگا ہے اب جی بھر کے سو لے
تم نے خوشبو سے کبھی عہد وفا باندھا ہےروشنی کو کبھی بستر میں لٹا کر دیکھو
یہ تو چھپر کھٹ چھوٹا سا ہے پہلو میں تم سوؤ گے کیوں کرآؤ لٹا لیں سینے پر ہم تم کو سلا لیں چھاتی پر ہم
کرو نہ دفن کہ مقتل کا نام اونچا ہولٹا دو خاک پہ لاشے کو قبلہ رو کر کے
کل گئے رات جوانی سے رہائی مانگیبچپنے دور کو پہلو میں لٹا کر سوئے
ہجر کو گود میں لٹا کر شبوصل کی لوریاں سناتی ہے
سر محفل لٹا لٹا کے مجھےشوخیٔ چشم یار نے مارا
بس اک نگاہ سے لٹتا ہے قافلہ دل کاسو رہروان تمنا بھی ڈر کے دیکھتے ہیں
یاروں کی محبت کا یقیں کر لیا میں نےپھولوں میں چھپایا ہوا خنجر نہیں دیکھا
اے خدا جو کہیں نہیں موجودکیا لکھا ہے ہماری قسمت میں
جو مل گیا اسی کو مقدر سمجھ لیاجو کھو گیا میں اس کو بھلاتا چلا گیا
کیا کیا فتنے سر پر اس کے لاتا ہے معشوق اپناجس بے دل بے تاب و تواں کو عشق کا مارا جانے ہے
میں تو اب شہر میں کہیں بھی نہیںکیا مرا نام بھی لکھا ہے کہیں
صبح چمن میں اس کو کہیں تکلیف ہوا لے آئی تھیرخ سے گل کو مول لیا قامت سے سرو غلام کیا
بہت دل کو کشادہ کر لیا کیازمانے بھر سے وعدہ کر لیا کیا
جواں ہونے لگے جب وہ تو ہم سے کر لیا پردہحیا یک لخت آئی اور شباب آہستہ آہستہ
سادگی تو ہماری ذرا دیکھیے اعتبار آپ کے وعدے پر کر لیابات تو صرف اک رات کی تھی مگر انتظار آپ کا عمر بھر کر لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books