aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ma.njhlii"
اس نے ساری دنیا مانگی میں نے اس کو مانگا ہےاس کے سپنے ایک طرف ہیں میرا سپنا ایک طرف
دعا بہار کی مانگی تو اتنے پھول کھلےکہیں جگہ نہ رہی میرے آشیانے کو
جب بنام دل گواہی سر کی مانگی جائے گیخون میں ڈوبا ہوا پرچم ہمارا دیکھنا
میں نے دن رات خدا سے یہ دعا مانگی تھیکوئی آہٹ نہ ہو در پر مرے جب تو آئے
دعا یہ مانگی ہے سہمے ہوئے مورخ نےکہ اب قلم کو خدا سرخ روشنائی نہ دے
آؤ پھر دل کے سمندر کی طرف لوٹ چلیںوہی پانی وہی مچھلی وہی جال اچھا ہے
بادشاہوں سے بھی پھینکے ہوئے سکے نہ لیےہم نے خیرات بھی مانگی ہے تو خودداری سے
حیران مت ہو تیرتی مچھلی کو دیکھ کرپانی میں روشنی کو اترتے ہوئے بھی دیکھ
اپنے وجود سے نہیں میں مطمئن ابھیہر لمحہ مانجھتا ہوں میں اپنے وجود کو
ہر بار مانگتی ہیں نیا چشم یار دلاک دل کے کس طرح سے بناؤں ہزار دل
میں نے مانگی تھی یہ مسجدوں میں دعا میں جسے چاہتا ہوں وہ مجھ کو ملےجو مرا فرض تھا میں نے پورا کیا اب خدا ہی نہ چاہے تو میں کیا کروں
منگائی تھی تری تصویر دل کی تسکیں کومجھے تو دیکھتے ہی اور اضطراب ہوا
آب رواں کے اندر مچھلی بنائی تو نےمچھلی کے تیرنے کو آب رواں بنایا
کچھ کنیزیں جو حریم ناز میں ہیں باریابمانگتی ہیں جان و دل نذرانہ تیرے شہر میں
غنیم سے بھی عداوت میں حد نہیں مانگیکہ ہار مان لی لیکن مدد نہیں مانگی
پتھر سے وصال مانگتی ہوںمیں آدمیوں سے کٹ گئی ہوں
موت بھی آ سکی نہ منھ مانگیاور کیا التجا کرے کوئی
مانگی نہیں کسی سے بھی ہمدردیوں کی بھیکساجدؔ کبھی خلاف انا کچھ نہیں کیا
بس ایک پھول کی خاطر بہار مانگی تھیرتوں سے ورنہ میں قول و قرار کیا کرتا
تیری زلفوں سے جدائی تو نہیں مانگی تھیقید مانگی تھی رہائی تو نہیں مانگی تھی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books