aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "malka-e-husn"
ملکۂ حسن نہیں پھر بھی تو اے جان وفااچھی لگتی ہے بہت ہی مجھے صورت تیری
چلو اچھا ہی ہوا مفت لٹا دی یہ جنسہم کو ملتا صلۂ حسن نظر ہی کتنا
گر نہ ٹوٹے یہ شیشۂ دلتیرا حسن کمال ہوگا
محرومیٔ حیات کا حل ڈھونڈتے رہےیعنی ادائے حسن عمل ڈھونڈتے رہے
جنس وفا کا دہر میں بازار گر گیاجب عشق فیض حسن کا حامل نہیں رہا
وہ میل جول حسن و بصیرت میں اب کہاںجو سلسلہ تھا پھول کا پتھر سے کٹ گیا
نمائش تو بجا ہے جلوۂ حسن مجسم کییہ لازم ہے نظر شائستۂ دیدار ہو جائے
ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگیاحسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا
جرأت عرض تمنا مجھے کیوں کر ہو کنولؔخاطر حسن پہ ہر بات گراں گزری ہے
جو حسن منظر ہے کینوس پر وہ رنگریزی نہیں برش کی تو اور کیا ہےاب اس سے آگے کوئی نظر جس جہان معنی کو ڈھونڈھتی ہے وہ شاعری ہے
دنیا میں رہے سلسلۂ حسن مجھے کیااے وقت مرا عہد تمنا نہ رہے گا
اف یہ تلاش حسن و حقیقت کس جا ٹھہریں جائیں کہاںصحن چمن میں پھول کھلے ہیں صحرا میں دیوانے ہیں
رضاؔ نے دل کو سجا کر ترے تصور سےجہان حسن میں اک حسن دو جہاں دیکھا
خلاق حسن و عشق بڑا دل نواز ہےتخلیق شمع ہوتے ہی پروانہ بن گیا
یہ جو کہا کہ پاس عشق حسن کو کچھ تو چاہیئےدست کرم بدوش غیر یار نے رکھ دیا کہ یوں
عشق وہ عشق ہے جو جذب و اثر تک پہنچےحسن وہ حسن ہے جو اہل نظر تک پہنچے
ہو سکا پھر بھی نہ اس کے حسن رنگیں کا بیاںشہر فکر و فن سے تشبیہات ہم لائے بہت
بے خبر ہے اپنے انداز دل آرائی سے حسنکیوں نہ اس کو عشق سے بھی بڑھ کے دیوانہ کہیں
عشوے غمزے ناز و اداحسن کے کیا کیا عنوانات
واعظ تو باغ حسن کی اک بار سیر کرممکن ہے دل کشی میں ہو خلد بریں شریک
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books