aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "manaayaa"
بولے کوئی ہنس کر تو چھڑک دیتے ہیں جاں بھیلیکن کوئی روٹھے تو منایا نہیں جاتا
چلو کہ خاک اڑائیں چلو شراب پئیںکسی کا ہجر منایا نہیں بہت دن سے
نئے چراغ جلا یاد کے خرابے میںوطن میں رات سہی روشنی منایا کر
بگڑیں نہ بات بات پہ کیوں جانتے ہیں وہہم وہ نہیں کہ ہم کو منایا نہ جائے گا
لاکھ منایا لاکھ بھلایانین کٹورے بھر بھر کر چھلکے
تمہارا ہجر منایا تو میں اکیلا تھاجنوں نے حشر اٹھایا تو میں اکیلا تھا
پھر اس کے بعد منایا نہ جشن خوشبو کالہو میں ڈوبی تھی فصل بہار کیا کرتے
حکم چپی کا ہوا شب تو سحر تک ہم نےرتجگا ایسا منایا ہے کہ جی جانے ہے
بس ایک بار منایا تھا جشن محرومیپھر اس کے بعد کوئی ابتلا نہیں آئی
کچھ ہجر کے موسم نے ستایا نہیں اتناکچھ ہم نے ترا سوگ منایا نہیں اتنا
روٹھنے والوں سے اتنا کوئی جا کر پوچھےخود ہی روٹھے رہے یا ہم سے منایا نہ گیا
سلسلہ ختم نہ ہوگا یہ دل آزاری کااس سے پہلے بھی کئی بار منایا گیا میں
آپ نے جشن چراغوں کا منایا لیکناک دیا ہم نے جلایا تو برا مان گئے
بیٹھا ہوا توبہ کی تو خیر منایا کرٹلتی نہیں یوں جوہرؔ اس دیس کی برساتیں
بے ہیچ اس کا غصہ یارو بلائے جاں ہےہرگز منا نہ ہم سے بہتیرا ہی منایا
یہ تعلق کی خراشیں بھی مزا دیتی ہیںروٹھ جائے کوئی تم سے تو منایا نہ کرو
بار بار آکاش نے کی آتش بازیرات منایا ہم نے جشن تاریکی
ہم دنیا سے جب تنگ آیا کرتے ہیںاپنے ساتھ اک شام منایا کرتے ہیں
ہزار بار اجاڑا ہے زندگی نے مجھےبرا ضرور منایا ہے بد دعا نہیں کی
اب کہ ناقرؔ روٹھا ہے وہ چھوڑ جانے کے لیےجان کر بھی سب اسے میں نے منایا ہے بہت
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books