aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mante"
تری مقبولیت کی وجہ واحد تیری رمزیتکہ اس کو مانتے ہی کب ہیں جس کو جان لیتے ہیں
مجھے مانتے سب ایسا کہ عدو بھی سجدے کرتےدر یار کعبہ بنتا جو مرا مزار ہوتا
تو پھر وہ روتے ہوئے منتیں بھی مانتے ہیںجو انتہا نہیں کرتے ہیں ابتدا کر کے
حفیظؔ اہل زباں کب مانتے تھےبڑے زوروں سے منوایا گیا ہوں
وہ تو شاید دونوں کا دکھ اک جیسا تھا ورنہہم بھی پتھر مارتے تجھ کو اور دیوانی کہتے
معشوق کے کہے کا برا مانتے ہو داغؔبرداشت آدمی کی طبیعت میں چاہئے
لوگ کہتے ہیں مقدر کا نوشتہ جس کوہم نہیں مانتے ہر چند مگر ہوتا ہے
غیر عیادت سے برا مانتےقتل کیا آن کے اچھا کیا
میں دلائی قسم تو کہنے لگےہم نہیں مانتے کسی کی قسم
ادھر ادھر یوں ہی منہ مارتے بھی ہیں لیکنیہ مانتے بھی ہیں دل سے کہ ہم کو تو ہے بہت
ہم اس کو اپنا سمجھتے ہیں اپنا مانتے ہیںجسے ہمارا علاقہ سمجھ میں آ جائے
ہم رسم وفا کو مانتے ہیں آداب محبت جانتے ہیںہم بات کی تہہ پہچانتے ہیں پھر آپ کو رسوا کون کرے
ہوئے ہیں وہ ناقابلوں میں شمار ابجنہیں مانتے تھے زمانے کے قابل
ہم ایسے لوگ ہی ذہنی مریض ہوتے ہیںجو مانتے ہیں بڑا آسرا محبت کو
وہ کھلی آنکھ وہ لب پر ہے ہنسیہم نہیں مانتے ایسا سونا
کیوں برا مانتے ہو شکوہ مراچلو بے جا سہی بجا نہ سہی
اب مجھے مانیں نہ مانیں اے حفیظؔمانتے ہیں سب مرے استاد کو
ایک میں ہوں جس کو تم مانتے نہیں شاعرؔاور ایک میں ہی ہوں تم میں نکتہ داں یارو
اتنی ہی تو بس کسر ہے تم میںکہنا نہیں مانتے کسی کا
ہم سے ہوئی خطا تو برا مانتے ہو کیوںہم بھی تو آدمی ہیں کوئی دیوتا نہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books