aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "mo.attal"
میرے اعصاب معطل نہیں ہونے دیں گےیہ پرندے مجھے پاگل نہیں ہونے دیں گے
آئین خرابات معطل ہے تو کچھ روزاے رند بلا نوش و تہی جام ترس بھی
یہ بستیاں ہیں کہ مقتل دعا کیے جائیںدعا کے دن ہیں مسلسل دعا کیے جائیں
یہ کیسی بے حسی کی دھول ہم پر چھا رہی ہےخود اپنی زندگی سے ہم معطل ہو رہے ہیں
دہر بھی میرؔ طرفہ مقتل ہےجو ہے سو کوئی دم کو فیصل ہے
یہ ظلم ہے خیال سے اوجھل نہ کر اسےجو حاصل سفر ہے معطل نہ کر اسے
آنکھ کے شیش محل سے وہ کسی بھی لمحےاپنی تصویر کو اوجھل نہیں ہونے دیتا
تیری باہوں کے ہوس ناک تأثر کی قسمتو نے چھوڑا ہے مرا جسم معطل کر کے
تغیرات نے دستور سب بدل ڈالےاصول عشق معطل نہیں ہوا اب تک
مری سانسوں کا جانے کیا بنے گاترا آنا معطل ہو رہا ہے
اک سرخ لو نے ایسے معطل کیے حواساحساس ہی یہ ہو نہیں پایا کہ آگ ہے
پسند ہے ہمیں شورش فساد گرد و نواحاگر ہو شہر معطل تو نیند آتی ہے
معطل کر دیے اعضا سے اعضا کے روابطیہاں جسموں کو آنکھوں سے جدا رکھا گیا تھا
اس قدر خوابوں کو مسلا پائے آہن پوش نےشوق کا آئین بالآخر معطل ہو گیا
بچھڑ کے ان سے ملے تو کئی سوال ہوئےبہت دنوں سے معطل تھے کب بحال ہوئے
برف کے پیڑوں پہ پھول آنے لگےرابطہ اس سے معطل ہو گیا
نیند اگر ہڑتال کرے توخواب معطل ہو جاتا ہے
اور کب تک رہوں معطل ساکر دے ماضی مرے بحال مجھے
ہیں پشیماں وہ معطل تجھے کر کے اے دلغم نہ کر پھر اسی منصب پہ بحالی ہوگی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books