aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "naaqid"
پیاس کیسے مجھے لگے ناقدؔاک لبالب ایاغ رکھتا ہوں
چلا چل سر اٹھا کر یار ناقدؔلگی اب تک کوئی تہمت نہیں ہے
ایک حاسد کی ایک ناقد کیسر پہ تلواریں دو لٹکتی ہیں
غزل میں جستجو رکھتا ہوں میں مفہوم تازہ کامرے ناقد میں خود لفظوں کی آرائش سے ڈرتا ہوں
سخن نواز مرے نکتہ چیں مرے ناقدمجھے شکار عتاب و جلال کرتا جا
یہ بات اور ہے ناقد رہے زمانہ مگرجہاں سے مٹ نہیں سکتے نقوش تیشۂ فن
میرے اشعار ہیں ناقد کے لئے کچھ بھی نہیںدرد کو میں نہیں لکھتا کبھی دشوار کے ساتھ
مٹا رہے ہیں مجھے میرے قاری و ناقدکسی نے سمجھا کہاں حرف معتبر مجھ کو
وہ بن گیا مرا ناقد پتا نہیں کیوں کرمرا کلام تو اس نے کبھی پڑھا ہی نہیں
شہر سخن عجیب ہو گیا ہےناقد یہاں ادیب ہو گیا ہے
لاکھ ناواقف اردو ہوں مگر اے ناقدگفتگو کر سکوں اتنا تو ادب جانتا ہوں
وہ جو کل تک مانگتے تھے مجھ سے قد میرا ادیبؔشعر کے ناقد نے ان کو مجھ سے اونچا کر دیا
ہو گر خطا سزا کا مقرر ہے ایک دنناقدؔ زہے نصیب کہ وہ وقت ٹل گیا
نسبت ہے نگینے سے یہ بولی ہے ہماریکیا ناقد فن ہم سے تو ارشاد کرے ہے
جو کہتے ہیں کہتے رہیں اہل دنیامگر ہم تو ناقدؔ سدا سچ کہیں گے
ادیب و ناقد و نقاش و اہل رقص و غناچلیں خوشی سے حکومت کی چال کیا کہئے
جانے کسے نصیب ہو ببیاکؔ آگہیناقد جدید دور کا تخمین و ظن میں ہے
کن کی منزل پر رکا ہے قافلہ تقدیر کابس کہ ہے ناقد مصور اپنی ہی تصویر کا
میرے شعروں سے تعرض نہ کر اے ناقد فنمیری بربادئ دل ہی مرا شہ پارا ہے
ناقدؔ ہے بے زبان کھڑا در پہ نامہ برچہرے پہ اس کے آپ کی تحریر دیکھ لی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books