aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nisaar-e-dast-e-naazuk"
میں نثار دست نازک جو اٹھائے ناز شانہکہ سنور گئیں یہ زلفیں تو سنور گیا زمانہ
دست نازک سے جو پردے کو سنوارا تم نےمیں یہ سمجھا کہ نوازش سے پکارا تم نے
مثال دست زلیخا تپاک چاہتا ہےیہ دل بھی دامن یوسف ہے چاک چاہتا ہے
رہین دست آذر ہو گیا ہوںمیں آئینہ تھا پتھر ہو گیا ہوں
رنگ ظلم دست وحشت جب نمایاں ہو گیامنظر قوس قزح چاک گریباں ہو گیا
سوچ رہا ہے اتنا کیوں اے دست بے تاخیر نکالتو نے اپنے ترکش میں جو رکھا ہے وہ تیر نکال
اے دست اختیار در انکشاف کھولدیکھیں تو کیا چھپا ہے بدن کا غلاف کھول
سوال دست گدائی پہ ختم ہوتا ہےیہ شہر خود سے لڑائی پہ ختم ہوتا ہے
یہ جور دست زمانہ کہا کہا نہ کہاکہ دل کا حال کبھی آپ نے سنا نہ کہا
وہ جو پھول تھے تری یاد کے تہہ دست خار چلے گئےترے شہر میں بھی سکون ہے ترے بے قرار چلے گئے
دعائے دست فضیلت سے سر کی رونق ہےہمارے گھر کے بزرگوں سے گھر کی رونق ہے
عذاب ہو گئی زنجیر دست و پا مجھ کوجو ہو سکے تو کہیں دار پہ چڑھا مجھ کو
دست پر خوں کو کف دست نگاراں سمجھےقتل گہہ تھی جسے ہم محفل یاراں سمجھے
کاسہ دست دعا کون بھرےاس قدر زخم کھلا کون بھرے
کتنے ہی تیر خم دست و کماں میں ہوں گےجن کے سوفار ابھی سے مری جاں میں ہوں گے
یہ کیسا کام اے دست مسیح کر ڈالاجو دل کا زخم تھا وہ ہی صحیح کر ڈالا
گدا دست اہل کرم دیکھتے ہیںہم اپنا ہی دم اور قدم دیکھتے ہیں
مت فکر مداوا کر اے دست مسیحائیدریاؤں سے گہری ہے اس زخم کی گہرائی
جو دست اہل محبت کو اختیار ملےگدا کو پھول ملیں بادشہ کو خار ملے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books