aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "nuqsaa.n"
میری ہر بات بے اثر ہی رہینقص ہے کچھ مرے بیان میں کیا
جب سے اس نے شہر کو چھوڑا ہر رستہ سنسان ہوااپنا کیا ہے سارے شہر کا اک جیسا نقصان ہوا
ہم بھی ہمیشہ قتل ہوئے اور تم نے بھی دیکھا دور سے لیکنیہ نہ سمجھنا ہم کو ہوا ہے جان کا نقصاں تم سے زیادہ
نیند سپنے سکون امیدیںکتنا نقصان کر رہی ہو نا
ہاتھ ملیں اور دل نہ ملیںایسے میں نقصان رہے گا
تو یک جہاں قماش ہوس جمع کر کہ میںحیرت متاع عالم نقصان و سود تھا
رات کو جیت تو پاتا نہیں لیکن یہ چراغکم سے کم رات کا نقصان بہت کرتا ہے
رونا ہو آسان ہمارااتنا کر نقصان ہمارا
تم آؤ گے نمائش سامان دیکھ کرکیوں کاروبار چھوڑ دوں نقصان دیکھ کر
پہلے بھی قتیلؔ آنکھوں نے کھائے کئی دھوکےاب اور نہ بینائی کا نقصان کیا جائے
نقصاں نہیں جنوں میں بلا سے ہو گھر خرابسو گز زمیں کے بدلے بیاباں گراں نہیں
تا چند داغ بیٹھیے نقصاں اٹھائیےاب چار سوئے عشق سے دوکاں اٹھائیے
تجھ کو سپردگی میں سمٹنا بھی ہے ضرورسچا ہے کاروبار تو نقصان چاہیئے
میں نے الفت میں منافع کو نہیں سوچا ہےمیرا نقصان زیادہ نہیں ہونے والا
میں اگر اپنی خوشی سے ایک دن بھی کاٹ لوںآپ لوگوں کا بہت نقصان ہو جائے گا کیا
ہر سنگ و خشت ہے صدف گوہر شکستنقصاں نہیں جنوں سے جو سودا کرے کوئی
ترک وفا کے بعد ہوس اختیار کیاس کاروبار میں بھی ہیں نقصاں کیے ہوئے
جن نیکیوں پہ چل کر اجداد کتنے خوش تھےہم نے انہی پہ چل کر نقصان کر لیا ہے
زیادہ کامیابی بھی بہت نقصان دیتی ہےپھلوں کا بوجھ بڑھنے سے بھی پودے ٹوٹ جاتے ہے
لوگ تو لوگ تھے جی بھر کے خسارہ کرتےکم سے کم تم تو نہ نقصان ہمارا کرتے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books