aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paa.emaal"
زمانہ ہم سے بھلا دشمنی تو کیا رکھتاسو کر گیا ہے ہمیں پائمال ویسے ہی
میں چاہتا ہوں مری آنکھیں نوچ لی جائیںترا خیال کسی طور پائمال نہ ہو
جھالا باری کے مرحلوں کا سفرقافلے پائمال چھوڑ گیا
گردش محیط ظلم رہا جس قدر فلکمیں پائمال غمزۂ چشم کبود تھا
کسی کا دل نہ کیا ہم نے پائمال کبھیچلے جو راہ تو چیونٹی کو بھی بچا کے چلے
میں اس کا پھول ہوں نیرؔ سو اس پہ چھوڑ دیاوہ گیسوؤں میں سجائے کہ پائمال کرے
فلک نے آہ تری رہ میں ہم کو پیدا کربرنگ سبزۂ نورستہ پائمال کیا
تم روز و شب جو دست بدست عدو پھرےمیں پائمال گردش ایام ہو گیا
جو ہے سو پائمال غم ہے میرؔچال بے ڈول ہے زمانے کی
تلاش کر مرے اندر وجود کو اپنےارادہ چھوڑ مجھے پائمال کرنے کا
کہیں گرا ہے نہ روندا گیا ہے دل پھر بھیشکستہ ہو گیا ہے پائمال ہو گیا ہے
گئے ٹھکرا کے مجھ کو اور پھر کہتے گئے یہ بھینصیب دشمناں تو پائمال آسماں کیوں ہو
یہ پھول خود ہی سوکھ کر آئیں گے خاک پرتو اپنے ہاتھ سے نہ انہیں پائمال کر
کتنا حسین تھا تو کبھی کچھ خیال کراب اور اپنے آپ کو مت پائمال کر
دل ہے بڑی خوشی سے اسے پائمال کرلیکن ترے نثار ذرا دیکھ بھال کر
غم سے بکھرا نہ پائمال ہوامیں تو غم سے ہی بے مثال ہوا
کشت کرنا محبتیں اور پھرخود اسے پائمال کر رکھنا
یہ کس کے دل کو چھین کے کرتے ہیں پائمالان ظالموں کا آہ یہی کاروبار ہے
کسی کے بس میں نہیں تھا کسی کے بس میں نہیںبلندیوں کو سدا پائمال کر رکھنا
اس درجہ پائمال نہ ہوتے جفا سے ہملوٹے گئے سیاست مہر و وفا سے ہم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books