aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "paas-e-adab"
برائے پاس ادب خاک بیٹھ سکتی ہےتو بیٹھی کیوں نہیں جب خاک بیٹھ سکتی ہے
پاس آداب مے کشی رکھناخود کو تم محو تشنگی رکھنا
پاس آداب ترے حسن کا کرتے کرتےتجھ کو دیکھا بھی کبھی ہوں گا تو ڈرتے ڈرتے
اب پاس ادب چھوڑیئے اب بولئے قیمتبازار میں لے آئی مجھے میری فلاکت
بڑے صبر و تحمل سے بصد پاس ادب کاٹےجدائی اک قیامت تھی مگر یہ روز و شب کاٹے
پاس ادب میں جوش تمنا لئے ہوئےمیں بھی ہوں اک حباب میں دریا لئے ہوئے
پاس ادب مجھے انہیں شرم و حیا نہ ہونظارہ گاہ میں اثر ماسوا نہ ہو
منصفی خود ہی جب ہو بے کردارکیسی تعظیم کیسا پاس ادب
کیا عداوت میں پاس ادبکیا محبت میں موقع محل
سجدہ کیسا پاس تک پہنچے نہ از پاس ادبدور سے ہم ان کا سنگ آستاں دیکھا کئے
محفل میں ان کی پاس ادب بھی ضرور تھاخاموش تھی زبان نظر بولتی رہی
کبھی بہ پاس ادب آنکھ بھی نہیں اٹھتیکبھی زبان تڑپتی ہے گفتگو کے لئے
پیرو ہوں گرچہ پاس ادب بھی ضرور ہےرکھتا ہوں پاؤں خضر کے نقش قدم سے دور
زرپرستوں کو تو اب خوف خدا کچھ بھی نہیںپاس دیں پاس ادب پاس وفا کچھ بھی نہیں
کبھی زباں نہ کھلی عرض مدعا کے لیےکیا ہے پاس ادب نے بھی شرمسار مجھے
ہر بات پہ ہم آپ کی خاموش ہی رہےپاس ادب تھا ورنہ تو ہم بے زباں نہ تھے
اور کچھ وہ ہیں جو سہتے ہیں مگر کہتے نہیںان کو ہے ملحوظ بس پاس ادب خاموش ہیں
پاس ادب سے کب تک نیچی رہیں نگاہیںشفاف آستینیں جلوہ فراش باہیں
جن کو پاس ادب نہیں راجےؔبزم عالم میں ان کا کام نہیں
پاس ادب سے اک اک کانٹا ہم نے چنا ہے پلکوں سےآخر کچھ تعظیم تھی لازم دشت وفا کے خاروں کی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books