Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

سب کی نظروں میں ہے غصہ اور لب خاموش ہیں

عذرا ناز

سب کی نظروں میں ہے غصہ اور لب خاموش ہیں

عذرا ناز

MORE BYعذرا ناز

    سب کی نظروں میں ہے غصہ اور لب خاموش ہیں

    کوئی کچھ کہتا نہیں ہے سب کے سب خاموش ہیں

    اور کچھ وہ ہیں جو سہتے ہیں مگر کہتے نہیں

    ان کو ہے ملحوظ بس پاس ادب خاموش ہیں

    ایک چپ سی لگ گئی ہے مسکراتے تک نہیں

    سانحے لوگوں پہ گزرے ہیں عجب خاموش ہیں

    زندہ لاشوں کی طرح جینے لگے ہیں لوگ اب

    سارے جذبے ہو چکے ہیں جاں بلب خاموش ہیں

    امن کا تو اب زمانے میں نشاں تک بھی نہیں

    امن کی جن کو جہاں میں ہے طلب خاموش ہیں

    کر رہے ہیں سب یہاں پر کھل کے اظہار خیال

    آپ بھی کچھ بولئے کیوں بے سبب خاموش ہیں

    ہنستے چہروں پر یہ کیسی درد کی اک چھاپ ہے

    گم ہیں حیرت میں سبھی ساز طرب خاموش ہیں

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے