aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "patthar-dil"
پتھر سے کبھی دل نہ لگا لینا کہ پتھرشیشے کے مکانوں میں سجائے نہیں جاتے
تو پتھر دل جسے کہتا بہت ہےہمارے سامنے رویا بہت ہے
سب کہتے ہیں پتھر دل ہےاس پتھر کے اندر دل ہے
پتھر دل کو موم بنایا کافر بت کو رام کیاکام تو آخر اتنا تو نے آج دل ناکام کیا
پتھر دل دنیا پر آخرکیوں ضائع جذبات کریں ہم
پتھر دل تھوڑا ہے وہبانہیں تو پھیلا کر دیکھ
وہ شعلہ ہے یا چشمہ کچھ بھید کھلےپتھر دل میں رستہ کر کے دیکھوں گا
تمہارے سامنے آیا تو بن گیا پتھردل و نظر پہ مجھے اختیار تھا کتنا
نظر جھکا کے وہ کہتی تھی مجھ کو پتھر دلملاتی آنکھ تو آنکھوں میں دیکھتی آنسو
اچھی صورت والے سارے پتھر دل ہوں ممکن ہےہم تو اس دن رائے دیں گے جس دن دھوکا کھائیں گے
بس یہی تھا ان کو پتھر دل پہ نازظلم فرمائیں ترس کیوں آ گیا
جی کرتا ہے شیشہ بن کر میں اس سے ٹکرا جاؤںوہ پتھر دل رہ طلب میں پتھر کب تھا سوچوں گا
اپنوں ہی نے مارے ہیں مجھے طنز کے پتھردل درد کی سوغات سے لرزیدہ بہت ہے
اس پتھر دل انساں پرہوتے رہے قربان بہت
ایک پتھر دل سے ٹکرائے تو یہ لگنے لگاہم نے خود اپنے جگر کو پارہ پارہ کر لیا
چمکتی کانچ جیسی دھڑکنوں کو توڑنے والاوہ پتھر دل بہت مانا ہوا اک شیشہ گر بھی ہے
پتھر دل ہیں لوگ یہاں کے یہ پتھر کیا پگھلیں گےکس نے بارش ہوتے دیکھی تپتے ریگستانوں پر
نصیحت راس کوئی بھی تجھے آتی نہیں محسنؔزمانے بھر میں پتھر دل کوئی تجھ سا نہیں دیکھا
دیکھنا یہ ہے کہ پگھلتا ہے کہاں تک پتھردل میں بھڑکا تو گیا پیار کے شعلے کوئی
ہم نغمہ سرائی کیسے کریں بیداد گروں کی محفل میںآنکھوں سے لہو کا راگ بہے تو جذب ہو کس پتھر دل میں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books