aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pencil"
میں کھینچ رہا ہوں کسی پنسل سے ترا حسنپھر ساتھ ہی اس کے میں ربر کھینچ رہا ہوں
کچی پنسل کی لکیروں سے ابھارے تھے نقوشصدق دھندلا گیا مٹتے ہوئے خاکے میں سحرؔ
کس نگیں پر ہیں ترے نقش کے آثار عیاںنوٹ بک تیری شکستہ تری پنسل ہے گھنی
پنسل ہے میرے ہاتھ میں کاغذ ہے سامنےبس یہ بتا دے کون سا منظر پسند ہے
بچپن ہی سے ذہنوں میں اک خوف بٹھا کر رکھیں گےاور ہاتھوں پر پنسل سے زنجیر بنائی جائے گی
پھینکی نہ منورؔ نے بزرگوں کی نشانیدستار پرانی ہے مگر باندھے ہوئے ہے
نکال پھینکی گھڑی کلائی سے اس کی دی ہوئیاب اپنے خاطر اک آدھ گھنٹہ نکالنا ہے
جسم سے نوچ کے پھینکی بھی تو خوشبو نہ گئییہ روایات کی بوسیدہ قبا کیسی تھی
دکھاتی ہیں ہمیں مجبوریاں ایسے بھی دل اکثراٹھانی پڑتی ہیں پھر سے ہمیں پھینکی ہوئی چیزیں
آج پھینکی گئی ہم پر کچھ خاکآج ہم اپنی حقیقت سے ملے
ہمارے منہ پہ اس نے آئنے سے دھوپ تک پھینکیابھی تک ہم سمجھ کر اس کو بچہ چھوڑ دیتے ہیں
جو اپنے ہاتھوں سے پھاڑ کے پھینکی تھیدل میں اک تصویر وہی رکھی نکلی
میں نے نوچ کے پھینکیں جو شکنیں چادر سےوہ سب شکنیں دنیا ماتھے پر لے آئی
کسی گرداب کی پھینکی پڑی ہےلب ساحل جو اک کشتی پڑی ہے
میرے ہمسائے نے جو کتے کو پھینکی تھی نصیرؔمیں نے وہ روٹی اٹھا کر بچیوں میں بانٹ دی
آج کل پنسلوں سے کاغذ پردھوپ میں روٹیاں بناتا ہوں
پھینکی لکڑی تو کبھی رستہ کبھی سانپ بنااس کو لکڑی نہیں موسیٰ کا عصا کہتے ہیں
چنگاری کس نے پھینکی لگائی تھی کس نے آگسب بھول کر بڑھاتے ہیں الفت کے سلسلے
پھینکی جاتی بھی نہیں راہ میں یادیں اس کیاور یہ بوجھ اٹھایا بھی نہیں جا سکتا
ہم نے تہذیب سے میخانے کا بدلا ہے نظامہم نے مے پھینکی نہ میخانے میں ساغر توڑا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books