aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "piipal"
قسمیں تو ساری ہو چکیں باقی رہی ہے ابپیپل تلے کے بھتنے کی شیطان کی قسم
کوئی اس بوڑھے پیپل سے کہہ آؤپنجرے میں ہم خوب مزے سے اڑتے ہیں
پیپل کی چھاؤں بجھ گئی تالاب سڑ گئےکس نے یہ میرے گاؤں پہ احسان کر دیا
سبز موسم نہ یہاں پھر سے پلٹ کر آیاہو گئے زرد مرے گاؤں کے پیپل کتنے
گرمی کی تیز دھوپ میں پیپل کی چھاؤں میںسونیؔ بڑا سکون تھا چھوٹے سے گاؤں میں
اس قدر اس کی نگاہوں میں تقدس ہے نہاںسر جھکاتی ہوں تو پیپل کا شجر لگتا ہے
کتنے پیپل سوکھ گئے ہیں کتنے دریا خشک ہوئےکتنے موسم بیت گئے ہیں بادل کو بہلانے میں
قینچی جب ڈم ڈم پر جھپٹیکیکر نے پیپل کو دیکھا
منت کی اک ڈوری ہیں پیپل سے بندھیجل میں بہتا ایک دیا ہیں میں اور تو
محنت کی سخت دھوپ میں پیپل کی چھاؤں میںہے دشت غم میں ابر کرم کی پھوار بھی
بچپن میں آکاش کو چھوتا سا لگتا تھااس پیپل کی شاخیں اب کتنی نیچی ہیں
شہر کی آب و ہوا نے مرے بچے چھینےمیں اکیلا ہی رہا گاؤں کے پیپل کی طرح
تیرے تصورات سے فرصت نہیں مجھےاس بھوت نے تو گاؤں کا پیپل پکڑ لیا
کتنے دھاگے منتوں کے باندھے ہیں تیرے لیےتو کبھی آتا مرے گاؤں کا پیپل دیکھتا
پنچھی اڑ جاتے ہیں سورج اگتے ہیپیپل گٹا دن بھر اجڑا رہتا ہے
بوڑھے پیپل کی چھاؤں میں ٹوٹا ہوا اک گھروندا ہے مٹی کا باقی ابھیمیری بچپن کی اک اک کہانی مجھے دے کے آواز واپس بلانے لگی
گاؤں کی دھرتی بانجھ ہوئی ہے پنگھٹ سونا سونا ہےپیپل کے پتوں میں چھپ کر ڈھونڈھتی ہے تنہائی دھوپ
اس نے لکھ بھیجا ہے یہ پیپل کے پتے پر مجھےکیا تجھے راس آ گئی بجلی کے پنکھے کی ہوا
تم رسونتی نرم لجیلی تازہ کونپل سبز کلیمیں پت جھڑ کا مارا پیپل سوکھ چلے ہیں پات مرے
گھر سے نکلو دھوپ میں بیٹھو دیکھو اس پیپل کا سایہجس کے نیچے تم ایسا اک بھولا بچہ کھیل رہا تھا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books