aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "pool"
اداسی آسماں ہے دل مرا کتنا اکیلا ہےپرندہ شام کے پل پر بہت خاموش بیٹھا ہے
ہاتھوں میں ہاتھ لے کے یہاں سے گزر چلیںقدموں میں پل صراط سہی راستا تو ہے
محبتوں کے سفر پر نکل کے دیکھوں گایہ پل صراط اگر ہے تو چل کے دیکھوں گا
عجیب شخص تھا بارش کا رنگ دیکھ کے بھیکھلے دریچے پہ اک پھول دان چھوڑ گیا
ناخدا دیکھ رہا ہے کہ میں گرداب میں ہوںاور جو پل پہ کھڑے لوگ ہیں اخبار سے ہیں
جھلملاتے ہیں کشتیوں میں دیےپل کھڑے سو رہے ہیں پانی میں
برس برس کی طرح تھا نفس نفس میراصدی صدی کی طرح کاٹتا رہا پل پل
ترے پاؤں چھوتی وہ ساعتیں وہ تغیرات کی سبقتیںکسی پل کا جیسے کہیں بھی کوئی سرا نہ ہو کہیں یوں نہ ہو
یوں خود فریبیوں میں سفر ہو رہا ہے طےبیٹھے ہیں پل پہ اور نظر ہے بہاؤ پر
حسیبؔ سوز جو رسی کے پل پہ چلتے تھےپڑا وہ وقت کہ سڑکوں پہ چلنا بھول گئے
جدھر ہم جا رہے ہیں اس طرف ٹوٹا ہوا پل ہےیہ باگیں اس سے پہلے موڑ دینا چاہتے ہیں ہم
دریا اتر گیا ہے مگر بہہ گئے ہیں پلاس پار آنے جانے کے رستے نہیں رہے
بہت سے عشق کی راہوں میں پل صراط آئےتمہارا نام لیا اور گزر گئے ہم بھی
ادھر اس پار جانا چاہتا ہوںمگر دریا کا پل ٹوٹا ہوا ہے
ضعیف بوڑھی جو پل پر اداس بیٹھی ہےاسی کی آنکھ میں لکھا ہے زندگی ہوں میں
آ ذرا بیٹھ مرے پاس بھی کچھ پل کے لیےمیرے ہمدم تری دیوار کا سایہ میں ہوں
ایک ہی ٹوٹے ہوئے پل کے تھے راہی دونوںموت سے بڑھ کے تھا وہ دور سے رونا اس کا
کرے دریا نہ پل مسمار میرےابھی کچھ لوگ ہیں اس پار میرے
ندی میں پہروں جھانکتے رہتے تھے پل سے ہمکیا بھید تھا جو بہتے ہوئے پانیوں میں تھا
محشر میں چلتے چلتے کروں گا ادا نمازپڑھ لونگا پل صراط پہ مائلؔ قضا نماز
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books