aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "qasr-e-sultaanii"
یہ کس نے کہہ دیا ہے قصر سلطانی میں رہتا ہوںمیں اپنی ذات میں پھیلی بیابانی میں رہتا ہوں
تمہیں لاہور کے فٹ پاتھ کا پرمٹ ملا ہےلہٰذا رائے ونڈ کے قصر سلطانی سے بچنا
یہ میرا حجرہ سکون قلب یہ سجدے میاںراحتیں کب یہ میسر قصر سلطانی میں ہیں
قصر سلطانی مبارک ہو یہ اے زاغ تجھےمیں تو شاہیں ہوں پہاڑوں میں بھی پل جاؤں گا
خلوص اخلاق ہے کچے مکانوں کے مکینوں میںحسد بغض و عداوت قصر سلطانی میں رکھا ہے
یہی درویش کی کٹیا ہے قصر قیصر و کسریٰوہ اپنے جھونپڑے کو قصر سلطانی سمجھتا ہے
غریبوں کے گھروں میں ایک بھی رونق نہیں باقیبہار قصر سلطانی جو پہلے تھی وہ اب بھی ہے
نیند روتی رہی سنسان کھنڈر میں چھپ کرقصر شاہی کا حسیں مخملیں بستر خاموش
گدائی میں بھی مجھ پر شان استغنا برستی ہےمرے سر سے ہوائے تاج سلطانی نہیں جاتی
برابر آج خبر اشک گرم لاتے ہیںغضب کی قصر دل پر محن میں آگ لگی
یہ ترا عکس حسیںقصر و ایوان غزل
کس کو فکر گنبد قصر حبابآب جو پیہم چلے پیہم چلے
مبارک تم کو قصر و چتر شاہیہمیں دیوار کا سایہ بہت ہے
ادھر بنایا ہے قصر تصورات جمیلادھر ہم ان کے لیے خانماں خراب ہوئے
قصر مستقبل رعنا بھی بناؤ یاروجی بہت ماضی کے کھنڈرات سے گھبراتا ہے
تیرے انکار نے واللہ قیامت ڈھائیقصر امید و تمنا مرا برباد کیا
یہ تاج تاج محل عشق کی بدولت ہےوگرنہ یہ تو فقط قصر سنگ مرمر تھا
قصر حیات نو کی ہے بارود پر بناانجمؔ یہ پائیدارئ تعمیر دیکھنا
در روحانیاں کی چاکری بھی کام ہے اپنابتوں کی مملکت میں کار سلطانی بھی کرتے ہیں
قصر و محل منعم تجھ کو ہی مبارک ہوںبیٹھے ہیں ہم آسودہ گوشہ میں قناعت کے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books