aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "ra.nj-e-dil"
اک رنج دل کے جس سے سوا چاہتا نہیںکچھ بھی ہو پھر میں اس کی جگہ چاہتا نہیں
درد دل گر نہ میں کہوں تجھ سےدرد مندوں کی پھر دوا ہے کون
ٹوٹ جانے کا نہ کچھ رنج نہ کھو جانے کاہم غریبوں کا یہی جام سفال اچھا ہے
خدا کے واسطے مانو مرا کہا اے رنجؔخدا کے واسطے چھوڑو یہ ہے کہاں کا خیال
کچھ ترے انتظار نے ماراکچھ دل بے قرار نے مارا
ہوئے ہیں خبط میں کیا مبتلا ترے عاشقضرور کیا ہے کہ دل دے کے درد سر لینا
اترائیں دل میں آپ نہ آئینہ دیکھ کریہ موسم بہار کبھی ہے کبھی نہیں
دل مرا آخر اے غم جاناںتیرے ہاتھوں خراب ہو ہی گیا
خدا کے فضل سے کٹتی ہے لطف سے اے رنجؔبڑے مزے میں ہیں ہم بھی بڑی بہار میں ہیں
دل ویراں کو دیکھ کر بولےگاؤں ہوتے ہیں بے چراغ بہت
غافل نکال حسرت دل سوچتا ہے کیایاں تو کسی کا کوچ کسی کا مقام ہے
کھل جائے گا حال دل افگار ہماراپڑھتے ہیں وہ گلدستۂ اشعار ہمارا
دیکھو تم اپنے پہلو دل میں جگہ نہ دوکہتے ہیں جس کو رنجؔ وہ میرا ہی نام ہے
حال غیر اس کا کبھی ہم سے نہ دیکھا جاتاشکر ہے آنکھ سے دل دور ہوا خوب ہوا
نکل پڑی ہے مرے دل کی الفت جاناںنکل کے جائے کہاں مرغ رشتہ پا ہو کر
ہائے جس تیر کو میں دل میں جگہ دوں اے رنجؔکیا وہی تیر میرے خون کا پیاسا نکلے
سخن فہمو غنیمت ہے وفات رنجؔ کے پیچھےسنو گے پھر نہ ایسا شاعر جادو بیاں کوئی
کتنا حسیں تھا جرم غم دل کہ دو جہاںدر پہ ہیں آج تک مرے رنگ قبول کے
کھیل سمجھے ہو اے دل جسےزندگی ہے تماشا نہیں
وہ خدا ہو کہ ناخدا اے دلؔڈوبنا ہے تو سوچتا کیا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books