aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rashk-e-maah-e-kaamil"
حبیب کیوں نہ ہو صورت بھی اچھی سیرت بھیہر ایک امر میں تم رشک ماہ کامل ہو
جا گرا ہوں اٹھ کے مسجد سے میں کس کی راہ میںیہ کشش کس کے رخ رشک مہ کامل میں ہے
خال رخسار کو داغ مہ کامل باندھاچشم مخمور کو کونین کا حاصل باندھا
بے حجاب ان کو شب وصل جو دیکھا میں نےچاند سے چہرے کو رشک مہ کامل سمجھا
کیا عداوت ہے کہ جس دن سے ہوا ہوں زخمیدیکھ جاتا ہے وہ رشک مہ کامل مجھ کو
دل جل کے رہ گئے ذقن رشک ماہ پراس قافلہ کو پیاس نے مارا ہے چاہ پر
نور سے اپنے بڑھاتے رہو کوکبؔ کی ضیاہو مبارک تمہیں رشک مہ کامل ہونا
ماہ کامل ہو مقابل یار کے رو سے چے خوشخم ہو دم مارے ہلال اس تیغ ابرو سے چے خوش
لگتا ہے جس کا رخ زیبا مہ کامل مجھےاس نے ہی سمجھا نہ لیکن پیار کے قابل مجھے
جلوہ فرما کوئی رشک ماہ کامل ہو گیااللہ اللہ اب کسی قابل مرا دل ہو گیا
گر ایک رات گزر یاں وہ رشک ماہ کرےعجب نہیں کہ گدا پر کرم جو شاہ کرے
اس رشک مہ کی یاد دلاتی ہے چاندنیہر رات مجھ کو آ کے ستاتی ہے چاندنی
ماہ کامل نے منہ کی کھائی ہےآنکھ جب آپ سے ملائی ہے
کیسے ان آنکھوں سے دیکھوں ماہ کامل کی طرفمیں نے دیکھا ہے جمال رونق دل کی طرف
وعدہ خلاف کتنے ہیں اے رشک ماہ آپسچ تو یہ ہے کہ جھوٹوں کے ہیں بادشاہ آپ
کلیجہ تھام لیں دیدار جاناں دیکھنے والےبس اب پردہ رخ رشک مہ کامل سے اٹھتا ہے
دل دیا ہے ہم نے بھی وہ ماہ کامل دیکھ کرزرد ہو جاتی ہے جس کو شمع محفل دیکھ کر
ہو نہ رسوائے زمانہ مہ کامل کی طرحمیرے سینے میں رہو آ کے مرے دل کی طرح
یہ خلش ہے کہ مہ نو مہ کامل نہ بنادل بنا بھی تو تری یاد کے قابل نہ بنا
غیرت مہر رشک ماہ ہو تمخوب صورت ہو بادشاہ ہو تم
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books