aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasm-e-paabandi-e-auqaat"
دن کو ہم ان سے بگڑتے ہیں وہ شب کو ہم سےرسم پابندئ اوقات چلی جاتی ہے
پابندئ اوقات دعا کس کے لیے ہےراتوں کی عبادت کا صلہ کس کے لیے ہے
دیار حسن میں پابندیٔ رسم وفا کم ہےبہت کم ہے بہت کم ہے بحد انتہا کم ہے
ہم اسیروں کے واسطے سرشاررسم پابندئ قفس بھی نہیں
بس کہ پابندی آئین وفا ہم سے ہوئییہ اگر کوئی خطا ہے تو خطا ہم سے ہوئی
وہی پابندئ اوقات وہی معمولاتزندگی گھر میں بسر ہوتی ہے دفتر کی طرح
پابندئ اوقات ہوئی اس سے نہ ہوگیہر چند کہ نازک سے کلائی میں گھڑی ہے
پھر کسی زخم کے کھل جائیں نہ ٹانکے دیکھورہنے دو تذکرۂ رسم وفا رہنے دو
بس اسی بات پہ وہ شخص خفا ہے مجھ سےشہر میں تذکرۂ رسم وفا ہے مجھ سے
جب وقت کے پابند نہیں آپ تو ہم بھیپابندئ اوقات کے پابند نہیں ہیں
آگاہ رہ و رسم محبت ہیں جو عاشقوہ خود کو فغاں سے کبھی رسوا نہیں کرتے
زندہ ہو رسم جنوں کس کی نواریزی سےاب رہا کون یہاں شعلہ بجاں ہم نفسو
رسم الفت کا پاس ہے ورنہغیر خود پہ حلال کر لیتا
حرمت مے کا ہے اس رند کے دامن پہ لہوجس کو پابندئ اوقات نہیں ہے ساقی
ہم اور رسم بندگی آشفتگی افتادگیاحسان ہے کیا کیا ترا اے حسن بے پروا ترا
رہ و رسم عشق کی منزلیں وہ نزاکتیں وہ لطافتیںکبھی لطف آفت جاں بنا کبھی جھڑکیوں نے مزا دیا
پابندی رسم بر طرف کیوں اے موتان کے بھی کیے ہیں تو نے قیدی آزاد
دور حاضر میں ببیاکؔہم جیسوں کی کیا اوقات
تنہا تری محفل میں نہیں ہوں کہ مرے ساتھاک لذت پابندیٔ اظہار و بیاں ہے
کچھ بھی ہو مگر حسن کی فطرت میں ابھی تکپابندیٔ رسم و رہ خاطر شکنی ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books