aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasm-e-ulfat"
اک تماشا دیکھتا ہوں رسم الفت کے خلافآنکھ ہے دل کی مخالف دل نصیحت کے خلاف
رسم الفت کو نبھائیں تو نبھائیں کیسےہر طرف آگ ہے دامن کو بچائیں کیسے
رسم الفت بھی سر راہ نبھاتے جاتےہم سے نظریں تو مرے یار ملاتے جاتے
بچھڑنا رسم الفت ہے کرشمہ ہو نہیں سکتاتو میری ہو نہیں سکتی میں تیرا ہو نہیں سکتا
رسم الفت سے ہے مقصود وفا ہو کہ نہ ہوزخم دل اور ہو خون بستہ شفا ہو کہ نہ ہو
رسم الفت کا پاس ہے ورنہغیر خود پہ حلال کر لیتا
تمنا غیر کی کرنا خلاف رسم الفت ہےمیں احسان اجل کیوں لوں نہیں ہیں کیا ستم تیرے
رسم الفت بھی ایک گہرا رازکوئی بھی اس سے باخبر نہ ہوا
وفا کا ذکر خود کرنا خلاف رسم الفت ہےسبک ہو کر نہ پیش دوست بار غم گراں کرنا
رسم الفت کو نبھانے کے لئے میں اکثرخود کو ناکردہ گناہوں کی سزا دیتی ہوں
ترے ہر جھوٹھ کو سچ مان لیتے ہیں ہمیشہ ہمہمیں بھی رسم الفت کو نبھانا خوب آتا ہے
غم کی اینٹوں سے مکاں اپنا بنانے والےرسم الفت کے مزارات کہاں جانتے ہیں
ہم کو بے موت ہی نہ آئے موترسم الفت نبھا کے دیکھا ہے
ہم نبھانا چاہتے تو تھے مگررسم الفت راس آئی ہی نہیں
سچ کہوں عامرؔ کہ اب اس دور میں جیتے ہو تمرسم الفت بھی جہاں سود و زیاں ہونے لگی
نبھایا تم نے ہر ناطہ وفا کا بے وفائی سےہمارا رسم الفت بھی نبھانا دیکھتے جاؤ
کہاں پہلی سی راہ و رسم الفتنئے دستور ہوتے جا رہے ہیں
رسم الفت کو نبھاتا ہے نہ جاتا ہے کہیںوہ مجھے بھول چکا ہے تو چھپاتا کیوں ہے
نباہے گا زمانے سے وہ کیسے رسم الفت کوجو اپنی کج ادائی سے ہمیں بیزار کرتا ہے
بد گمانی کا گزر ہوتا نہ دل میں برقیؔرسم الفت کو ہمیشہ جو نبھایا جاتا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books