aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rasman"
میں رسماً کہہ رہا ہوں ''پھر ملیں گے''یہ مت سمجھو کہ وعدا کر رہا ہوں
یہ آنا کوئی آنا ہے کہ بس رسماً چلے آئےیہ ملنا خاک ملنا ہے کہ دل سے دل نہیں ملتا
تیرے ماتھے کی اک اک شکن کی قسم میں عیادت کو رسماً نہیں آئی ہوںمیرے بیمار تیری دوا کے لئے اپنا اک ایک زیور اٹھا لاؤں گی
خط کے آخر میں سبھی یوں ہی رقم کرتے ہیںاس نے رسماً ہی لکھا ہوگا تمہارا اپنا
وہ بھی رسماً یہی پوچھے گا کہ کیسے ہو تممیں بھی ہنستے ہوئے کہہ دوں گا کہ اچھا ہوں میں
ہمارا اور ان کا ربط ہے بس حاضری تک ہیوہ رسماً نام لیتے ہیں ہم اٹھ کر بیٹھ جاتے ہیں
میں بھی رسماً تعلق نبھاتا رہاوہ بھی اکثر ملا سوچتے سوچتے
جانے والے کو چلے جانا ہےپھر بھی رسماً ہی پکارا جائے
اس نے رسماً جب بھی پوچھا میرا حالمیں نے طنزاً کہہ دیا اچھا ہوں میں
درد گھنیرا ہجر کا صحرا گھور اندھیرا اور یادیںرام نکال یہ سارے راون میری رام کہانی سے
ہر شخص سے وہ ہاتھ ملا لیتا ہے رسماًلیکن وہ کبھی دل سے ملا بھی نہیں کرتا
تم نے رسماً مجھے سلام کیالوگ کیا کیا گمان کر بیٹھے
خیریت پوچھتے ہو کیوں رسماًدل دکھانے کی بات کرتے ہو
اس زمانے کی یہی ایک حقیقت ہے جیوتیؔلوگ رسماً ہی سہی دل سے نبھاتے بھی نہیں
آج تک تو رسماً بھی تو نے یہ نہیں پوچھاہم نے تیری فرقت میں کیسے دن گزارے ہیں
رسم ہی ہے اگر تو پھر رسماًرسم الفت نباہیے تو کہیں
وہ مراسم بھی نبھاتا ہے تو رسموں کی طرحآ گیا اس کو بھی دستور زمانے والا
مجھ کو چھوتا ہے احتیاط کے ساتھاور رسماً گلے لگاتا ہے
مرے سلام کا رسماً بھی دیجئے نہ جوابمری طرف سے کبھی ذہن اگر بدل جائے
میں نے بھی میں ٹھیک ہوں کہہ کر نگاہیں پھیر لیںتو نے بھی اس جھوٹ پر رسماً بھروسہ کر لیا
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books