aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "real"
جب اگلے سال یہی وقت آ رہا ہوگایہ کون جانتا ہے کون کس جگہ ہوگا
کوئی دینار نہ درہم نہ ریال اچھا ہےجو ضرورت میں ہو موجود وہ مال اچھا ہے
یہ پیرہن جو مری روح کا اتر نہ سکاتو نخ بہ نخ کہیں پیوست ریشۂ دل تھا
جو مجھ میں چھپا میرا گلا گھونٹ رہا ہےیا وہ کوئی ابلیس ہے یا میرا خدا ہے
مدت سے یہ عالم ہے دل کا ہنستا بھی نہیں روتا بھی نہیںماضی بھی کبھی دل میں نہ چبھا آئندہ کا سوچا بھی نہیں
پتھر سے وصال مانگتی ہوںمیں آدمیوں سے کٹ گئی ہوں
یوں تو اس دور میں بے کیف سی ہے بزم حیاتایک ہنگامہ سر رطل گراں ہے کہ جو تھا
وقت خوش خوش کاٹنے کا مشورہ دیتے ہوئےرو پڑا وہ آپ مجھ کو حوصلہ دیتے ہوئے
کبھی دھنک سی اترتی تھی ان نگاہوں میںوہ شوخ رنگ بھی دھیمے پڑے ہواؤں میں
چار سو ہے بڑی وحشت کا سماںکسی آسیب کا سایہ ہے یہاں
بدل سکا نہ جدائی کے غم اٹھا کر بھیکہ میں تو میں ہی رہا تجھ سے دور جا کر بھی
یہ کس کے آنسوؤں نے اس نقش کو مٹایاجو میرے لوح دل پر تو نے کبھی بنایا
معصوم خواہشوں کی پشیمانیوں میں تھاجینے کا لطف تو انہیں نادانیوں میں تھا
رات دن محبوس اپنے ظاہری پیکر میں ہوںشعلۂ مضطر ہوں میں لیکن ابھی پتھر میں ہوں
کون سے جذبات لے کر تیرے پاس آیا کروںتو بتا کس زاویے سے میں تجھے دیکھا کروں
زخم غربت کے سب رقم کر کےکرب قحط الرجال کھینچیں گے
معشوق ایسا ڈھونڈئیے قحط الرجال میںہر بات میں اگرتا مگرتا ہوا سا ہو
یہ جہاں بارگہ رطل گراں ہے ساقیاک جہنم مرے سینے میں تپاں ہے ساقی
پانی بھر آئے مصریوں کے منہ میں وقت دیدشیریں کی رال ٹپکے جو وہ دیکھ پائے ہونٹھ
درد غزل میں ڈھلنے سے کتراتا ہےخالی کاغذ میری ہنسی اڑاتا ہے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books