aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "rokte"
اس کفر عشق سے مجھے کیوں روکتے ہو تمایمان والو میرا ہی ایمان جائے گا
عشق بڑھتا رہا سوئے دار و رسن زخم کھاتا ہوا مسکراتا ہواراستہ روکتے روکتے تھک گئے زندگی کے بدلتے ہوئے زاویے
لڑائی سے یوں ہی تو روکتے رہتے ہیں ہم تم کوکہ دل کا بھید کہہ دیتی ہے تم چاہو جدھر دیکھو
کہاں تک روکتے آنکھوں میں ابر و باد ہجراں کواب آئے ہو کہ جب یہ شہر زیر آب آیا ہے
راستہ روکتے کیوں ہوکہہ دیا جب خدا حافظ
پہلے بھی یہ سب مناظر روکتے تھے اس دفعہایسا کیا دیکھا کہ تجھ سے اور غافل ہو گیا
اس کو جاتے ہوئے دیکھا تھا پکارا تھا کہاںروکتے کس طرح وہ شخص ہمارا تھا کہاں
وہ ایک رت کا مسافر تھا روکتے بھی کیاہم اس کو دیکھ ہی سکتے تھے دور جاتے ہوئے
ہمارا راستہ کیوں روکتے ہیں سب رہزنہمارے پاس تو سامان بھی نہیں ہوتا
برف زاروں سے اترتے جھومتے دریاؤں میںپانیوں کو روکتے پتھر بہت اچھے لگے
کیا ہی مل جائے گا تم کو مجھے تڑپانے سےروکتے کیوں ہو مجھے اپنے قریب آنے سے
روکتے کب تک تقاضائے تلافیٔ ستمسر جھکائے شرم سے میت پہ آنا ہی پڑا
ہم کسی سمت بگولوں کو نہیں روکتے ہیںگرمی ذوق شرارت سے تم آؤ جاؤ
اس سے پہلے روکتے دیوار و درآگ خود گھر کو لگائی چل پڑے
رت بدلتے ہی ہر اک ذہن بدل جاتا ہےدھوپ کو روکتے سائے نہیں اچھے لگتے
فصل گل آتے ہی صحراے عدم کو پہونچاروکتے رہ گئے اغلال و سلاسل مجھ کو
خلا بازی سے مجھ کو روکتے ہیںکئی فتنے زمینی واقعی سے
روکنے والے مجھے روکتے رہتے ہیں فداؔشاعری آگے بڑھاتی ہی چلی جاتی ہے
تیرے حرف تلخ سے اس دل میں جتنے داغ ہیںروکتے ہر بار ہیں لیکن رہا جاتا نہیں
ہمیں جانے سے پھر کیوں روکتے ہیںاگر اس شہر میں ہم سے بہت ہیں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books