aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sayyaara"
چھوڑ کر خواب کا سیارہ کہاں جاؤں نبیلؔکرۂ شب پہ کوئی جاگتا منظر بھی تو ہو
اسے بھی یاد رکھنا بادبانی ساعتوں میںوہ سیارہ کنار صبح فردا آ ملے گا
یہ ہم کو کون سی دنیا کی دھن آوارہ رکھتی ہےکہ خود ثابت قدم رہ کر ہمیں سیارہ رکھتی ہے
ہم بھی کیا شے ہیں طبیعت ملی سیارہ شکاراور تقدیر ملی آہوئے تاتاری کی
راس ہے مجھ کو شب، تنہا آوارہ چاندسرطانی ہوں میں، میرا سیارہ چاند
یہ عالم خاکی اک سیارۂ روشن ہےافلاک سے ٹکرا دو تقدیر بشر لے کر
خرمی ہوتی ہے بے دردوں کو سیر باغ میںہم نے جس گل پر نظر کی اک گل صد پارہ تھا
پناہ دیتا نہیں کوئی اور سیارہبھٹک رہا ہوں خلا میں زمیں سے دور ہوں میں
منتظر تھا وہ تو جست و جو میں یہ آوارہ تھاشیفتہ تیرا ہی تھا جو ثابت و سیارہ تھا
کچھ دن آوارہ پھرے سیارہ واررہ گئے تم پر ستارے ہو گئے
اک ستارے کے لیے سر فلک کرتا ہوںدوستو فرصت سیارہ شکاری کسے ہے
رکتے ہوئے قدموں کا چلن میرے لیے ہےسیارۂ حیرت کی تھکن میرے لیے ہے
جن اجنبی خلاؤں سے واقف نہیں کوئیمضطرؔ انہیں خلاؤں کا سیارہ ہم ہوئے
بڑا عجیب سماں آج رات خواب میں تھامیں ان کے پاس تھا سیارہ آفتاب میں تھا
کھینچتا ہے کوئی سیارہ ترے پیاسوں کواس علاقے میں جہاں خاک بسر پانی ہے
کبھی شور قیامت گوش انساں تک بھی پہنچے گاکوئی سیارہ بدلے گا مدار آہستہ آہستہ
غروب ہوتا ہوا روشنی کا سیارہاندھیرے موسموں میں کیا پتا کب آئے گا
ہفت افلاک نے دستک دے کر پوچھا تھا کس حال میں ہواک درویش نے بڑھ کے صدا دی یہ سیارہ نیند میں ہے
بغیر مرکز امید و بے سکون دروںمیں اک خلا ہوں جو ثابت بنے نہ سیارا
کوئی ثابت کوئی سیارہ کوئی متحیرکوئی عاشق کوئی مجنوں کوئی سودائی تھا
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books