aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shaakh-bhar"
گر شجر میں ثمر نہیں ممکناس میں سایا ہی شاخ بھر رکھ دے
اک شخص بھری بزم میں تنہا نظر آیااپنا تو نہیں تھا مگر اپنا نظر آیا
بے شک باہر سے وہ راضی ہوتا ہےہر کوئی اندر سے باغی ہوتا ہے
پھر صبا سایۂ شاخ گل کے تلےکوئی قصہ سناتی رہی رات بھر
نہ ہاتھ سوکھ کے جھڑتے ہیں جسم سے اپنےنہ شاخ کوئی ثمر بار اپنی ہوتی ہے
کہاں ہے جوں شعلہ شاخ پر گل کدھر ہے فصل بہار شبنمترے ہے اعجاز طرفہ تر سے فلک پہ بجلی زمیں پہ باراں
ہو بر افروختہ بہ صورت شمعشکل پروانہ میں جلا دیکھا
زندگی بھر چکانا ہے اس کومجھ پہ ایسا ادھار ہے وہ شخص
پیار کی آتشیں شاخ سےسبز پتے گرے رات بھر
وہ شاخ سایۂ اخلاص کٹ گئی اک روزتپش سے جس نے مجھے عمر بھر بچایا تھا
شاخ دیکھو کہ تم شجر دیکھواس گلستاں کو اک نظر دیکھو
ہر شاخ نو بہار تھی آلودۂ غبارڈھونڈا کئے نشیمن آرام عمر بھر
گل مہر پہ خزاں نے لگائی ہے غم کی مہرتیتر کھنڈر پہ شاخ کی سسکاری بھر گیا
گھر نے اپنا ہوش سنبھالا دن نکلاکھڑکی میں بھر گیا اجالا دن نکلا
ہوں مشت خاک مگر کوزہ گر کا میں بھی ہوںسو منتظر اسی لمس ہنر کا میں بھی ہوں
شاخ شاخ پر موسم گل نے گجرے سے لٹکائے تھےمیں نے جس دم ہاتھ بڑھایا سارے پھول پرائے تھے
بیٹھی تھی کسی شاخ پہ جب رات کی تتلیاڑتی تھی ہواؤں میں خیالات کی تتلی
روح میں مستی بھر دیتا ہےعشق قلندر کر دیتا ہے
سفید پھول ملے شاخ سیم بر کے مجھےخزاں کو کچھ نہ ملا بے لباس کر کے مجھے
وہ جو دریا کو کسی روز نظر آتے تھےموج تھم جاتی تھی پانی میں بھنور آتے تھے
Jashn-e-Rekhta 10th Edition | 5-6-7 December Get Tickets Here
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books