aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shab-e-firaaq"
ذکر شب فراق سے وحشت اسے بھی تھیمیری طرح کسی سے محبت اسے بھی تھی
شب فراق اچانک خیال آیا مجھےکہ میں چراغ نہ تھا اس نے کیوں جلایا مجھے
شب فراق تھی خاموشی تھی اداسی تھییہ تین بہنیں تھیں جن میں بڑی اداسی تھی
شب فراق کچھ ایسا تھا اضطراب کا رنگشدید سرخ تھا مجھ خانماں خراب کا رنگ
شب فراق کے دم توڑے ہوئے لمحومری طرح سے ستاروں کا نوحہ سنتے ہو؟
جانے شب فراق میں کیا یاد آ گیادل یوں تڑپ اٹھا کہ خدا یاد آ گیا
شب فراق ہمارا وہ نیم جاں ہونااجل کا آپ ہی گھر میں وہ مہماں ہونا
آخر شب فراق کے تاروں کو کیا کروںتیرے سوا حسین نظاروں کو کیا کروں
شب فراق میں جذبات یوں پریشاں ہیںفضائے دشت میں جیسے غبار کا عالم
شب فراق ہے اور نیند آئی جاتی ہےکچھ اس میں ان کی توجہ بھی پائی جاتی ہے
شب فراق کو جب مژدۂ سحر آیاتو اک زمانہ ترا منتظر نظر آیا
شب فراق کی ظلمت ہے نا گوار مجھےنقاب اٹھا کہ سحر کا ہے انتظار مجھے
یوں بھی شب فراق سزا کاٹتے رہےلکھ لکھ کے خط پہ ان کا پتہ کاٹتے رہے
شب فراق کا دھوکا کبھی سحر کا فریبکمال ذوق تماشہ ہے یا نظر کا فریب
شب فراق کے بارے میں اور کیا کہیےکسی فقیر کی مقبول بد دعا کہیے
شب فراق میں بھی وصل سا سرور رہارہا نہ پاس مرے وہ نہ مجھ سے دور رہا
شب فراق کا مارا ہوں دل گرفتہ ہوںچراغ تیرہ شبی ہوں میں جلتا رہتا ہوں
شب فراق نہ کاٹے کٹے ہے کیا کیجےنہ صبح ہوئے ہے نہ پو پھٹے ہے کیا کیجے
شب فراق میں یہ دل سے گفتگو کیا ہےمری امید ہیں وہ ان کی آرزو کیا ہے
شب فراق میں پھر یاد آ رہا ہے کوئیاندھیری رات میں دیپک جلا رہا ہے کوئی
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books