aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shab-e-vasl"
شب وصل کیا مختصر ہو گئیذرا آنکھ جھپکی سحر ہو گئی
شب وصل ہم مختصر دیکھتے ہیںادھر آنکھ جھپکی سحر دیکھتے ہیں
ہائے اس شوخ کا انداز سے آنا شب وصلاور رہ رہ کے وہ احسان جتانا شب وصل
شب وصل تھی چاندنی کا سماں تھابغل میں صنم تھا خدا مہرباں تھا
بات کرنے کی شب وصل اجازت دے دومجھ کو دم بھر کے لئے غیر کی قسمت دے دو
شب وصل ایسی کھلی چاندنیوہ گھبرا کے بولے سحر ہو گئی
رات گزری کہ شب وصل کا پیغام ملاسو گئے خواب کی بانہوں میں جو آرام ملا
کھل گیا ان کی مسیحائی کا عالم شب وصلمیرا دم بند ہے دیتے ہیں مجھے دم شب وصل
شب وصل کیا مختصر ہو گئیپلک مارتے ہی سحر ہو گئی
تو ضد سے شب وصل نہ آیا تو ہوا کیاہم مر نہ گئے دل کو کڑھایا تو ہوا کیا
منہ میں جس کے تو شب وصل زباں دیتا ہےصبح تک مارے مزے ہی کے وہ جاں دیتا ہے
شب وصل ہے بحث حجت عبثیہ شکوے عبث یہ شکایت عبث
شب وصل دیکھی جو خواب میں تو سحر کو سینہ فگار تھایہی بس خیال تھا دم بہ دم کہ ابھی تو پاس وہ یار تھا
نہ پوچھو شب وصل کیا ہو رہا ہےگلے میں ہیں بانہیں گلا ہو رہا ہے
حوصلہ کوئی شب وصل نکلنے نہ دیادرد دل نے مجھے اک دم بھی سنبھلنے نہ دیا
شب وصل اور لب پہ نفرت کی باتیںمحبت سے کیجے محبت کی باتیں
شب وصل میرا کچھ اصرار کرنابڑھانا وہ شرما کے زیور کسی کا
شب وصل بھی لب پہ آئے گئے ہیںیہ نالے بہت منہ لگائے گئے ہیں
بولو آہستہ شب وصل خدا کو مانوکوئی بد خواہ کھڑا ہو پس دیوار نہیں
شب وصل مرغ سحر یاد رکھنازباں کاٹ لوں گا جو رویا زیادہ
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books