aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "shikast-e-rang"
شکست رنگ تمنا کو عرض حال کہوںسکوت لب کو تقاضائے صد سوال کہوں
شکست رنگ سے خوشبو بھی ریزہ ریزہ ہوئیچمن میں ہم یہی ریزے تلاش کرتے رہے
چشم کم سے دیکھ مت قمری تو اس خوش قد کو ٹکآہ بھی سرد گلستاں شکست رنگ ہے
شکست رنگ کا منظر بھی آ کے دیکھ کبھیمری خزاں میں ہے سب جو تری بہار میں ہے
شکست رنگ مذہب کا اثر دیکھیں نئے مرشدمسلمانوں میں کثرت ہو رہی ہے بادہ نوشی کی
شکست جام پہ بنیاد عشق و مستی رکھشکست رنگ سے کیف شراب پیدا کر
اثر یہ ہے کہ بلبل جب قفس میں کرتی ہے نالہشکست رنگ گل کی باغ سے آواز آتی ہے
ہے بہار تیز رو گلگون نکہت پر سواریک شکست رنگ گل صد جنبش مہمیز ہے
فرصت آرام غش ہستی ہے بحران عدمہے شکست رنگ امکاں گردش پہلو مجھے
جو کوئی سن سکے تو نکہت گلشکست رنگ کی جھنکار بھی ہے
شکست رنگ رخ آئینۂ بے تابئ دل ہےذرا دیکھو تو کیوں کر غم زدوں کا دم نکلتا ہے
نغمہ ہوتا ہے جواں رنگ شکست دل سےآنکھ جب خون سے تر ہو تو غزل ہوتی ہے
ہے سو اداؤں سے عریاں فریب رنگ انابرہنہ ہوتی ہے لیکن حجاب خواب کے ساتھ
رکھنا قدم چمن میں خزاں دیکھ بھال کردریائے رنگ و بو میں ہے گرداب دیکھنا
طے ہو چکیں شکست تمنا کی منزلیںاب اس کے بعد گریۂ بے اختیار ہے
نا شناسوں کی تحسیں رنگ لائی ہے کیا کیاکوئلے بھی اب لعل شب چراغ ہیں یارو
شکست کھائے ہوئے حوصلوں کا لشکر ہوںاٹھا کے مجھ کو صف دشمناں میں رکھ دینا
بیٹھے ہیں رنگ رنگ اجالے تراشنےرکھ کر لہو کی شمع سر رہ گزار لوگ
شکست و فتح کا ذمہ نہیں دل ناداںلڑے ہزار میں یہ کام ہے سپاہی کا
ایک شکست ظاہری فتح بنے تو کس طرحآئینہ دار بن گیا قصۂ کربلا کہ یوں
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books