aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "silaa"
وہ جو تھا وہ کبھی ملا ہی نہیںسو گریباں کبھی سلا ہی نہیں
اور تو مجھ کو ملا کیا مری محنت کا صلہچند سکے ہیں مرے ہاتھ میں چھالوں کی طرح
وفا کی آنچ سخن کا تپاک دو ان کودلوں کے چاک رفو سے سلا نہیں کرتے
ہمیں اپنے گھر سے چلے ہوئے سر راہ عمر گزر گئیکوئی جستجو کا صلہ ملا نہ سفر کا حق ہی ادا ہوا
زندگی کو بھی صلہ کہتے ہیں کہنے والےجینے والے تو گناہوں کی سزا کہتے ہیں
سزا دیں صلہ دیں بنا دیں مٹا دیںمگر وہ کوئی فیصلہ تو سنا دیں
آپ دولت کے ترازو میں دلوں کو تولیںہم محبت سے محبت کا صلہ دیتے ہیں
اتنا تو دوستی کا صلہ دیجئے مجھےاپنا سمجھ کے زہر پلا دیجئے مجھے
مرے خاک و خوں سے تو نے یہ جہاں کیا ہے پیداصلۂ شہید کیا ہے تب و تاب جاودانہ
محبت کا صلہ ایثار کا حاصل نہیں ملتاوہ نظریں بارہا ملتی ہیں لیکن دل نہیں ملتا
مٹھیوں میں خاک لے کر دوست آئے وقت دفنزندگی بھر کی محبت کا صلا دینے لگے
وحشت دل صلۂ آبلہ پائی لے لےمجھ سے یارب مرے لفظوں کی کمائی لے لے
کہاں شکست ہوئی اور کہاں صلہ پایاکسی کا عشق کسی سے نباہتا تھا میں
بدل گئی ہے زندگی بدل گئے ہیں لوگ بھیخلوص کا جو تھا کبھی وہ اب صلا نہیں رہا
دنیا سے وفا کر کے صلہ ڈھونڈ رہے ہیںہم لوگ بھی ناداں ہیں یہ کیا ڈھونڈ رہے ہیں
یہی وفا کا صلہ ہے تو کوئی بات نہیںیہ درد تم نے دیا ہے تو کوئی بات نہیں
یہ حور بہشتی کی طرف سے ہے بلاوالبیک کہ مقتل کا صلا میرے لیے ہے
یہ پیران کلیسا و حرم اے وائے مجبوریصلہ ان کی کد و کاوش کا ہے سینوں کی بے نوری
خدا سے چاہتے ہیں سب صلہ اپنی سخاوت کاکسی مجبور پر یوں ہی عنایت کون کرتا ہے
حدود خاک سے باہر نہیں آ پائے گا حسنوہ جتنا ہے اسے اس سے سوا کیوں مانگتے ہو
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books