aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
تلاش کا نتیجہ "sozan"
چوں شمع سوزاں چوں ذرہ حیراں ز مہر آں مہ بگشتم آخرنہ نیند نیناں نہ انگ چیناں نہ آپ آوے نہ بھیجے پتیاں
علاج درد میں بھی درد کی لذت پہ مرتا ہوںجو تھے چھالوں میں کانٹے نوک سوزن سے نکالے ہیں
تیرے دل تفتہ کی تربت پہ عدو جھوٹا ہےگل نہ ہوں گے شرر آتش سوزاں ہوں گے
سینۂ سوزاں میں ثاقبؔ گھٹ رہا ہے وہ دھواںاف کروں تو آگ دنیا کی ہوا دینے لگے
زخم سلوانے سے مجھ پر چارہ جوئی کا ہے طعنغیر سمجھا ہے کہ لذت زخم سوزن میں نہیں
جلتا ہوں شب و روز ترے غم میں اے ساجنیہ سوز ترا مشعل سوزاں سوں کہوں گا
تیرہ بختی نہیں جاتی دل سوزاں کی فراقؔشمع کے سر پہ وہی آج دھواں ہے کہ جو تھا
ہم عبث سوزن و رشتہ لیے گلیوں میں پھرےکسی دل میں نہ کوئی کام رفو کا نکلا
نہ نکلا آنکھ سے تیری اک آنسو اس جراحت پرکیا سینے میں جس نے خوں چکاں مژگان سوزن کو
موتی ہوں تو پھر سوزن مژگاں سے پرو لوآنسو ہو تو دامن پہ گرا کیوں نہیں دیتے
صوفی یہی ہے نور سواد حجاب قلبظلمت ہوئی جو سینۂ سوزاں کے دود میں
دیار عشق میں اک قلب سوزاں چھوڑ آئے تھےجلائی تھی جو ہم نے شمع رستے میں جلی کب تک
عجز سے اپنے یہ جانا کہ وہ بد خو ہوگانبض خس سے تپش شعلۂ سوزاں سمجھا
وہ زخم جس کو کیا نوک آفتاب سے چاکاسی کو سوزن مہتاب سے رفو کرتے
ہر برس سوزن تقدیر چلا کرتی ہےاب تو کچھ سینہ فگاروں کی ردائیں سی لو
تکلف خار خار التماس بے قراری ہےکہ رشتہ باندھتا ہے پیرہن انگشت سوزن پر
رفوئے زخم سے مطلب ہے لذت زخم سوزن کیسمجھیو مت کہ پاس درد سے دیوانہ غافل ہے
نہیں ہے زخم کوئی بخیے کے در خور مرے تن میںہوا ہے تار اشک یاس رشتہ چشم سوزن میں
سمجھ یہ دار و رسن تار و سوزن اے منصورکہ چاک پردہ حقیقت کا ہیں رفو کرتے
زخم کو سیتے ہیں سب پر سوزن الماس سےچاک سینے کے سلانا کوئی ہم سے سیکھ جائے
Devoted to the preservation & promotion of Urdu
A Trilingual Treasure of Urdu Words
Online Treasure of Sufi and Sant Poetry
World of Hindi language and literature
The best way to learn Urdu online
Best of Urdu & Hindi Books